الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
167. بَابُ فَضْلِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ وَأَهْلِ بَيْتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ -
حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ اور ان کے گھر والوں کے فضائل کا بیان
حدیث نمبر: 15602
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ابْنُ سُمَيَّةَ مَا عُرِضَ عَلَيْهِ أَقْرَانٌ قَطُّ إِلَّا اخْتَارَ الْأَرْشَدَ مِنْهُمَا
حَتَّى خَرَقَ صَفَّ الْمُشْرِكِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُنْقَطِعَ الْإِسْنَادِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حَتَّى خَرَقَ صَفَّ الْمُشْرِكِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُنْقَطِعَ الْإِسْنَادِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سمیہ کے بیٹے (یعنی سیدنا عمار بن یاسر) کے سامنے جب بھی دو مختلف معاملے پیش کئے گئے تو اُس نے ہمیشہ اس کو اختیار کیا جو ان دونوں میں سے زیادہ رہنمائی والا ہو (یعنی زیادہ سمجھداری والا ہو)۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15602]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (3693)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 15602M
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ابْنُ سُمَيَّةَ مَا عُرِضَ عَلَيْهِ امْرَأَةٌ قَطُّ إِلَّا اخْتَارَ الْأَرْشَدَ مِنْهُمَا
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سمیہ کے بیٹے (سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما) کے سامنے جب بھی دو معاملے پیش کیے گئے، تو انہوں نے ان میں سے ہمیشہ زیادہ ہدایت و صواب اور درست راستے ہی کو اختیار کیا“۔
[مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15602M]
[مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15602M]
Majma al-Zawa'id Hadith 15602 in Urdu