الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
180. بَابُ فَضْلِ صُهَيْبٍ وَغَيْرِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت صہیب رضی اللہ عنہ اور دیگر حضرات کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 15673
وَعَنْ صُهَيْبٍ: أَنَّ أَبَا بَكْرٍ مَرَّ بِأَسِيرٍ لَهُ يَسْتَأْمِنُ لَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَصُهَيْبٌ جَالِسٌ فِي الْمَسْجِدِ فَقَالَ لِأَبِي بَكْرٍ: مَنْ هَذَا مَعَكَ؟ قَالَ: أَسِيرٌ لِي مِنَ الْمُشْرِكِينَ أَسْتَأْمِنُ لَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. فَقَالَ صُهَيْبٌ: لَقَدْ كَانَ فِي عُنُقِ هَذَا مَوْضِعٌ لِلسَّيْفِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فَلَعَلَّكَ آذَيْتَهُ؟". فَقَالَ: لَا وَاللَّهِ، فَقَالَ:" لَوْ آذَيْتَهُ لَآذَيْتَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زُبَالَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اپنے ایک قیدی کے ساتھ گزرے، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے لیے امان لینا چاہتے تھے، سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ اس وقت مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے، انہوں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: آپ کے ساتھ کون ہے؟ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: مشرکین سے تعلق رکھنے والا میرا ایک قیدی ہے، میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے لیے امان لینا چاہتا ہوں، سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کی گردن میں تلوار کے لیے ایک جگہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو شاید تم نے اُسے اذیت پہنچائی ہو گی، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: جی نہیں! اللہ کی قسم! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم نے اسے اذیت پہنچائی ہوتی، تو تم نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو اذیت پہنچانی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15673]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15673]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7307)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7307»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 15673 in Urdu