الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
180. بَابُ فَضْلِ صُهَيْبٍ وَغَيْرِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت صہیب رضی اللہ عنہ اور دیگر حضرات کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 15674
وَعَنْ صُهَيْبٍ قَالَ: لَمْ يَشْهَدْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَشْهَدًا قَطُّ إِلَّا كُنْتُ حَاضِرَهُ، وَلَا غَزَا غَزْوَةً قَطُّ أَوَّلَ الْأَمْرِ وَآخِرَهُ إِلَّا كُنْتُ فِيهَا عَنْ يَمِينِهِ أَوْ عَنْ شِمَالِهِ، وَلَمْ يُبَايِعْ بَيْعَةً قَطُّ إِلَّا كُنْتُ حَاضِرَهَا، وَلَمْ يُسَيِّرْ سَرِيَّةً قَطُّ إِلَّا كُنْتُ حَاضِرَهَا، وَمَا خَافُوا أَمَامَهُمْ قَطُّ إِلَّا كُنْتُ أَمَامَهُمْ، وَلَا مَا وَرَاءَهُمْ إِلَّا كُنْتُ وَرَاءَهُمْ، وَمَا جَعَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنِي وَبَيْنَ الْعَدُوِّ قَطُّ حَتَّى تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زُبَالَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جس بھی جنگ میں حصہ لیا، میں اس میں شریک ہوا ہوں، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو بھی غزوہ کیا، خواہ وہ آغاز کے زمانے میں ہوا ہو، یا بعد کے زمانے میں ہوا ہو، میں اس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں طرف یا بائیں طرف موجود رہا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب بھی بیعت لی، تو میں بھی وہاں موجود رہا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو بھی جنگی مہم روانہ کی، میں اس میں شریک ہوا ہوں، اگر لوگوں کو آگے کی طرف سے اندیشہ ہوتا تھا، تو میں ان کے آگے ہوتا تھا، اگر پیچھے کی طرف سے اندیشہ ہوتا تھا، تو میں ان کے پیچھے ہوتا تھا، اور میں نے کبھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے اور دشمن کے درمیان نہیں ہونے دیا، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15674]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15674]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7309)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7309»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 15674 in Urdu