🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
193. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَرَامٍ الْأَنْصَارِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عبداللہ بن عمرو بن حرام انصاری رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15756
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَرَامٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: أَمَرَ أَبِي بِحَرِيرَةٍ فَصَنَعْتُ، ثُمَّ أَمَرَنِي فَحَمَلْتُهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لِي:" مَا هَذَا يَا جَابِرُ، أَلَحَمٌ ذَا؟". قُلْتُ: لَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلَكِنَّ أَبِي أَمَرَنِي بِحَرِيرَةٍ فَصَنَعْتُهَا، ثُمَّ أَمَرَنِي فَحَمَلْتُهَا. قَالَ:" ضَعْهَا". فَأَتَيْتُ أَبِي، فَقَالَ: مَا قَالَ لَكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قُلْتُ: قَالَ لِي:" مَا هَذَا يَا جَابِرُ؟ أَلَحْمٌ؟". قَالَ أَبِي: أَرَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْ أَحْسَبُ - يَشْتَهِي اللَّحْمَ. فَقَامَ إِلَى دَاجِنٍ فَذَبَحَهَا، ثُمَّ أَمَرَ بِهَا فَشُوِيَتْ، ثُمَّ أَمَرَنِي فَأَتَيْتُ بِهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" جَزَاكُمُ اللَّهُ مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ خَيْرًا، وَلَا سِيَّمَا آلَ عَمْرِو بْنِ حَرَامٍ، وَسَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ بن عمرو بن حرام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے والد نے ”حریرہ“ تیار کرنے کا حکم دیا، میں تے وہ تیار کیا، پھر انہوں نے مجھے حکم دیا تو میں اسے اُٹھا کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا: یہ کیا ہے؟ کیا یہ گوشت ہے؟ میں نے عرض کی: جی نہیں! یا رسول اللہ! میرے والد نے مجھے حریرہ تیار کرنے کا حکم دیا تھا وہ میں نے تیار کیا، پھر انہوں نے مجھے ہدایت کی تو میں اسے اٹھا کے لے آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے رکھ دو! میں اپنے والد کے پاس آیا، انہوں نے دریافت کیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تم سے کیا فرمایا؟ میں نے جواب دیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے جابر! یہ کیا ہے؟ کیا یہ گوشت ہے؟ راوی کہتے ہیں: میرے والد نے کہا: میرا خیال ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو گوشت کی خواہش ہو رہی ہے، پھر وہ بکری کی طرف اُٹھ کے گئے، انہوں نے اسے ذبح کیا، پھر ان کے حکم کے تحت اسے پکایا گیا پھر انہوں نے مجھے حکم دیا، تو میں اس کا گوشت لے کر آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے انصار کے گروہ! اللہ تعالیٰ تمہیں جزائے خیر عطا کرے، خاص طور پر عمرو بن حرام اور سعد بن عبادہ کے گھر والوں کو (جزائے خیر عطا کرے)۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15756]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2707) اخرجه ابو يعلى فى المسند (2079)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7181، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7020»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 15756 in Urdu