الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
193. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَرَامٍ الْأَنْصَارِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عبداللہ بن عمرو بن حرام انصاری رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15757
وَعَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِجَابِرٍ:" أَلَا أُبَشِّرُكَ يَا جَابِرُ؟". قَالَ: [ بَلَى ] يَا رَسُولَ اللَّهِ بِالْخَيْرِ قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ أَحْيَا أَبَاكَ فَأَقْعَدَهُ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ: تَمَنَّ عَلَيَّ مَا شِئْتَ أُعْطِيكَهُ قَالَ: يَا رَبِّ، مَا عَبَدْنَاكَ حَقَّ عِبَادَتِكَ، أَتَمَنَّى عَلَيْكَ أَنْ تَرُدَّنِي إِلَى الدُّنْيَا فَأُقَاتِلَ مَعَ نَبِيِّكَ فَأُقْتَلُ مَرَّةً أُخْرَى، فَقَالَ لَهُ: قَدْ سَلَفَ مِنِّي إِنَّكَ إِلَيْهَا لَا تَرْجِعُ". قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ مِنْ طَرِيقِ الْفَيْضِ بْنِ وَثِيقٍ، عَنْ أَبِي عُبَادَةَ الزُّرَقِيِّ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اے جابر! کیا میں تمہیں خوشخبری نہ سناؤں؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! بھلائی کی بات ہو گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہارے باپ کو زندہ کیا اور اسے اپنے سامنے بٹھایا اور فرمایا: تم میرے سامنے جو چاہو آرزو کرو! میں وہ چیز تمہیں عطا کروں گا، اس نے عرض کی: اے میرے پروردگار! ہم نے تیری عبادت اس طرح نہیں کی، جو تیری عبادت کا حق تھا، تو میں تیرے سامنے یہ خواہش بیان کرتا ہوں کہ تو مجھے دنیا کی طرف لوٹا دے، تاکہ میں تیرے نبی کے ساتھ جنگ میں حصہ لوں اور مجھے دوبارہ قتل کر دیا جائے، تو پروردگار نے اس سے فرمایا: میری طرف سے یہ بات پہلے طے ہو چکی ہے کہ تم دنیا کی طرف واپس نہیں جاؤ گے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے فیض بن وثیق کے حوالے سے ابوعبادہ زرقی سے نقل کی ہے اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15757]
یہ روایت امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے فیض بن وثیق کے حوالے سے ابوعبادہ زرقی سے نقل کی ہے اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15757]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2706)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14467»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 15757 in Urdu