🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
242. بَابُ مَا جَاءَ فِي جَرِيرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت جریر رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15997
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ضَمْرَةَ قَالَ: بَيْنَا أَنَا يَوْمًا قَاعِدٌ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي جَمَاعَةٍ مِنْ أَصْحَابِهِ أَكْثَرُهُمْ مِنَ الْيَمَنِ، إِذْ قَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَطْلُعُ عَلَيْكُمْ مِنْ هَذِهِ الثَّنِيَّةِ خَيْرُ ذِي يَمَنٍ". فَبَقِيَ الْقَوْمُ كُلُّ رَجُلٍ يَرْجُو أَنْ يَكُونَ مِنْ أَهْلِ بَيْتِهِ، فَإِذَا هُمْ بِجَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ وَقَدْ طَلَعَ مِنَ الثَّنِيَّةِ، فَجَاءَ حَتَّى سَلَّمَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَى أَصْحَابِهِ، فَرَدُّوا عَلَيْهِ بِأَجْمَعِهِمُ السَّلَامَ، ثُمَّ بَسَطَ عَرْضَ رِدَائِهِ وَقَالَ لَهُ:" عَلَى هَذَا يَا جَرِيرُ فَاقْعُدْ". فَقَعَدَ مَعَهُمْ مَلِيًّا ثُمَّ قَامَ فَانْصَرَفَ، فَقَالَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَقَدْ رَأَيْنَا الْيَوْمَ مِنْكَ مَنْظَرًا لِجَرِيرٍ مَا رَأَيْنَاهُ لِأَحَدٍ قَالَ:" نَعَمْ ؛ هَذَا كِرِيمُ قَوْمِهِ، فَإِذَا أَتَاكُمْ كَرِيمُ قَوْمٍ فَأَكْرِمُوهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن ضمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس صحابہ کرام کی ایک جماعت کے ہمراہ بیٹھا ہوا تھا، ان میں سے زیادہ تر لوگوں کا تعلق یمن سے تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں سے ارشاد فرمایا: تمہارے سامنے اس گھاٹی سے یمن کا بہترین فرد آئے گا، تو تمام لوگ یہ توقع رکھنے لگے کہ شاید اس کے گھرانے کا کوئی فرد آ جائے، تو اسی دوران گھاٹی سے سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سامنے آئے، وہ آگے آئے، یہاں تک کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب کو سلام کیا، ان سب لوگوں نے سلام کا جواب دیا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر کو بچھایا اور ان سے فرمایا: اے جریر! اس پر بیٹھ جاؤ، تو وہ ان لوگوں کے ساتھ کچھ دیر بیٹھے رہے، پھر وہ اُٹھے اور واپس چلے گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے عرض کی: ہم نے جریر کے لئے آپ کی طرف سے ایک ایسی صورت حال دیکھی ہے، جو ہم نے کسی کے لئے نہیں دیکھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جی ہاں! یہ اپنی قوم کا معزز فرد ہے اور جب تمہارے پاس کسی قوم کا کوئی معزز فرد آئے، تو تم اُس کی عزت افزائی کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15997]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2739)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 15997 in Urdu