🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
242. بَابُ مَا جَاءَ فِي جَرِيرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت جریر رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15998
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَأْتِيكُمْ مِنْ هَذَا الْفَجِّ خَيْرُ ذِي يَمَنٍ، عَلَى وَجْهِهِ مَسْحَةُ مَلَكٍ". قَالَ: فَمَا مِنَ الْقَوْمِ رَجُلٌ إِلَّا يَتَمَنَّى أَنْ يَكُونَ مِنْهُ، إِذْ طَلَعَ عَلَيْهِمْ رَاكِبٌ، فَانْتَهَى إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنَزَلَ عَنْ رَاحِلَتِهِ، فَأَتَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخَذَ بِيَدِهِ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ، وَبَايَعَهُ وَهَاجَرَ. قَالَ:" مَنْ أَنْتَ؟". قَالَ: أَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيُّ، فَأَجْلَسَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى جَنْبِهِ، وَمَسَحَ بِيَدِهِ عَلَى رَأْسِهِ وَوَجْهِهِ وَصَدْرِهِ وَبَطْنِهِ، حَتَّى انْحَنَى جَرِيرٌ حَيَاءً أَنْ يُدْخِلَ يَدَهُ تَحْتَ إِزَارِهِ وَهُوَ يَدْعُو لَهُ بِالْبَرَكَةِ وَلِذُرِّيَّتِهِ، ثُمَّ مَسَحَ رَأْسَهُ وَظَهْرَهُ وَهُوَ يَدْعُو لَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَرِيرُ بْنُ أَيُّوبَ الْبَجَلِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”اس راستے سے تمہارے سامنے یمن کا بہترین فرد آئے گا، اس کے چہرے پر فرشتے کے ہاتھ پھیرنے کا اثر ہو گا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: حاضرین میں سے ہر فرد یہ آرزو کرنے لگا کہ آنے والا شخص اس کے خاندان سے تعلق رکھتا ہو، اسی دوران ایک سوار ان کے پاس آیا جب وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچا تو وہ اپنی سواری سے اترا اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ہاتھ پکڑ کے اس کے ساتھ مصافحہ کیا، اس سے بیعت لی اور انہوں نے ہجرت کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم کون ہو؟ اس نے بتایا: میں جریر بن عبداللہ بجلی ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے پہلو میں بٹھا لیا، پھر آپ نے اپنا دست مبارک ان کے سر، ان کے چہرے اور ان کے سینے اور ان کے پیٹ پر پھیرا، یہاں تک کہ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ شرم کی وجہ سے آگے کی طرف جھک گئے، انہیں یہ لگا کہ شاید نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تہبند کے نیچے اپنا ہاتھ داخل کریں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس دوران ان کے لئے اور ان کی اولاد کے لئے برکت کی دعا کرتے رہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سر اور پشت پر ہاتھ پھیرا اور ان کے لئے دعا کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جریر بن ایوب بجلی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15998]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6120»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 15998 in Urdu