🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
263. بَابُ مَا جَاءَ فِي حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16043
وَعَنْ مُصْعَبِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: وَاللَّهِ لَقَدْ بَلَغَنِي: أَنَّ حَكِيمَ بْنَ حِزَامٍ حَضَرَ يَوْمَ عَرَفَةَ مَعَهُ مِائَةُ رَقَبَةٍ، وَمِائَةُ بَدَنَةٍ، وَمِائَةُ بَقَرَةٍ، وَمِائَةُ شَاةٍ، فَقَالَ: هَذَا كُلُّهُ لِلَّهِ، فَأَعْتَقَ الرِّقَابَ وَأَمَرَ بِذَلِكَ فَنُحِرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
مصعب بن ثابت بیان کرتے ہیں: اللہ کی قسم مجھ تک یہ روایت پہنچی ہے کہ ایک مرتبہ سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ عرفہ کے دن موجود تھے، ان کے ساتھ ایک سو غلام تھے، ایک سو اونٹ تھے، ایک سو گائیں تھیں اور ایک سو بکریاں تھیں، انہوں نے فرمایا: یہ سب اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہیں، تو انہوں نے غلاموں کو آزاد کر دیا اور جانوروں کے بارے میں حکم دیا تو انہیں قربان کر دیا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور اس روایت کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16043]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3075)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 16043 in Urdu