الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
263. بَابُ مَا جَاءَ فِي حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16044
وَعَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ: أَنَّهُ بَاعَ دَارًا لَهُ مِنْ مُعَاوِيَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - بِسِتِّينَ أَلْفًا، فَقَالُوا: غَبَنَكَ وَاللَّهِ يَا مُعَاوِيَةُ، فَقَالَ: وَاللَّهِ مَا أَخَذْتُهَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ إِلَّا بِزِقِّ خَمْرٍ، أُشْهِدُكُمْ أَنَّهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَالْمَسَاكِينِ وَالرِّقَابِ، فَأَيُّنَا الْمَغْبُونُ؟.
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو اپنا ایک گھر ساٹھ ہزار کے عوض میں فروخت کیا، تو لوگوں نے کہا: اے معاویہ! اللہ کی قسم! انہوں نے آپ کے ساتھ غبن کیا ہے، سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! میں نے زمانہ جاہلیت میں (یہ گھر) شراب کے ایک مشکیزے کے عوض میں لیا تھا اور میں تمہیں گواہ بنا کے یہ کہتا ہوں کہ یہ (ساری رقم) اللہ کی راہ میں مسکینوں کے لئے اور غلام آزاد کرنے کے لئے مخصوص ہے، تو ہم میں سے کس کے ساتھ غبن ہوا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16044]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3073)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 16044 in Urdu