الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
267. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَشَجِّ وَرُفْقَتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ -
حضرت اشج رضی اللہ عنہ اور انک ے ساتھیوں کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16059
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَشَجِّ عَبْدِ الْقَيْسِ:" إِنَّكَ فِيكَ لَخَصْلَتَيْنِ يُحِبُّهُمَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ: الْحِلْمُ، وَالْأَنَاةُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ نُعَيْمِ بْنِ يَعْقُوبَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَرَوَاهُ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقٍ حَسَنَةِ الْإِسْنَادِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ نُعَيْمِ بْنِ يَعْقُوبَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَرَوَاهُ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقٍ حَسَنَةِ الْإِسْنَادِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عبدالقیس قبیلے کے ”اشج“ سے ارشاد فرمایا: تمہارے اندر دو خصوصیات ہیں کہ اللہ اور اُس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم اُن سے محبت کرتے ہیں، بردباری کرنا اور جلدبازی نہ کرنا۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو طریقوں سے نقل کی ہے ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف نعیم بن یعقوب کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے،
یہ روایت انہوں نے معجم اوسط میں ایسے طریق کے حوالے سے نقل کی ہے، جو سند کے اعتبار سے حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16059]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12969)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 16059 in Urdu