🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
267. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَشَجِّ وَرُفْقَتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ -
حضرت اشج رضی اللہ عنہ اور انک ے ساتھیوں کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16060
وَعَنْ مَزْبَدَةَ جَدِّ هُودٍ الْعَبْدِيِّ قَالَ: بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحَدِّثُ أَصْحَابَهُ إِذْ قَالَ:" يَطْلَعُ عَلَيْكُمْ مِنْ هَذَا الْفَجِّ رَكْبٌ مِنْ خَيْرِ أَهْلِ الْمَشْرِقِ". فَقَامَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَتَوَجَّهَ فِي ذَلِكَ الْوَجْهِ، فَلَقِيَ ثَلَاثَةَ عَشَرَ رَاكِبًا، فَرَحَّبَ وَقَرَّبَ، وَقَالَ: مَنِ الْقَوْمُ؟ قَالُوا: قَوْمٌ مِنْ عَبْدِ الْقَيْسِ قَالَ: فَمَا أَقْدَمَكُمْ لِهَذِهِ الْبِلَادِ؟ التِّجَارَةُ؟ قَالُوا: لَا. قَالَ: فَتَبِيعُونَ سُيُوفَكُمْ هَذِهِ؟ قَالُوا: لَا. قَالَ: فَلَعَلَّكُمْ إِنَّمَا قَدِمْتُمْ فِي طَلَبِ هَذَا الرَّجُلِ؟ قَالُوا: أَجَلْ، فَمَشَى مَعَهُمْ يُحَدِّثُهُمْ حَتَّى نَظَرَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" هَذَا صَاحِبُكُمُ الَّذِي تَطْلُبُونَ". فَرَمَى الْقَوْمُ بِأَنْفُسِهِمْ عَنْ رَوَاحِلِهِمْ، فَمِنْهُمْ مَنْ سَعَى سَعْيًا، وَمِنْهُمْ مَنْ هَرْوَلَ هَرْوَلَةً، وَمِنْهُمْ مَنْ مَشَى حَتَّى أَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخَذُوا بِيَدِهِ يُقَبِّلُونَهَا وَقَعَدُوا إِلَيْهِ، وَبَقِيَ الْأَشَجُّ - وَهُوَ أَصْغَرُ الْقَوْمِ - فَأَنَاخَ الْإِبِلَ وَعَقَلَهَا وَجَمَعَ [مَتَاعَ ] الْقَوْمِ، ثُمَّ أَقْبَلَ يَمْشِي عَلَى تُؤَدَةٍ حَتَّى أَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخَذَ بِيَدِهِ فَقَبَّلَهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ فِيكَ خَصْلَتَيْنِ يُحِبُّهُمَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ". قَالَ: وَمَا هُمَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" الْأَنَاةُ، وَالتُّؤَدَةُ". قَالَ: أَجَبْلًا جُبِلْتُ عَلَيْهِ أَوْ تَخَلُّقًا مِنِّي؟ قَالَ:" بَلْ جَبْلٌ". قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَبَلَنِي عَلَى مَا يُحِبُّ اللَّهُ وَرَسُولُهُ. وَأَقْبَلَ الْقَوْمُ قِبَلَ تَمَرَاتٍ لَهُمْ يَأْكُلُونَهَا، فَجَعَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُسَمِّي لَهُمْ هَذَا كَذَا وَهَذَا كَذَا قَالُوا: أَجَلْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا نَحْنُ بِأَعْلَمَ بِأَسْمَائِهَا مِنْكَ قَالَ:" أَجَلْ". فَقَالُوا لِرَجُلٍ مِنْهُمْ: أَطْعِمْنَا مِنْ بَقِيَّةِ الَّذِي بَقِيَ مِنْ نَوْطِكَ، فَقَامَ فَأَتَاهُ بِالْبَرْنِيِّ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَذَا الْبَرْنِيُّ أَمَا إِنَّهُ مِنْ خَيْرِ تَمَرَاتِكُمْ، إِنَّمَا هُوَ دَوَاءٌ لَا دَاءَ فِيهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
ہود عبدی کے دادا سیدنا مزیدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے، اسی دوران آپ نے ارشاد فرمایا: اس راستے سے تمہارے سامنے اہل مشرق کے بہترین سوار آئیں گے، راوی کہتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اٹھے اور اس طرف چل پڑے، ان کی ملاقات تیرہ سواروں سے ہوئی، انہوں نے انہیں خوش آمدید کہا: اور دریافت کیا: تمہارا تعلق کہاں سے ہے؟ انہوں نے بتایا: عبدالقیس قبیلے سے ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: تم یہاں کس لیے آئے ہو؟ تجارت کے سلسلے میں؟ انہوں نے جواب دیا: جی نہیں! سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: تم اپنی یہ تلواریں فروخت کرنے کے لئے آئے ہو؟ انہوں نے جواب دیا: جی نہیں! سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: پھر شاید تم لوگ اُن صاحب سے ملنے کے لئے آئے ہو، ان لوگوں نے جواب دیا: جی ہاں! تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ان کے ساتھ چلتے ہوئے اور ان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے آئے، یہاں تک کہ جب اُن کی نظر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر پڑی، تو انہوں نے فرمایا: یہ تمہارے متعلقہ فرد ہیں جن کی تمہیں تلاش تھی، تو وہ لوگ اپنی سواریوں سے تیزی سے اُترے، ان میں سے کوئی تیزی سے چلتا ہوا، کوئی دوڑتا ہوا، کوئی عام رفتار سے چلتا ہوا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گیا، ان لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا دست مبارک پکڑ کر اسے بوسہ دینا شروع کیا اور آپ کے پاس بیٹھ گئے، صرف اشج باقی رہ گئے، جو اُن لوگوں میں سب سے کم عمر تھے، انہوں نے اپنے اونٹ کو بٹھایا اسے باندھا، تمام لوگوں کا ساز و سامان اکٹھا کیا، پھر آرام سے چلتے ہوئے آئے، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا دست مبارک پکڑ کر اسے بوسہ دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے اندر دو عادتیں ہیں، جنہیں اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم پسند کرتے ہیں، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ دونوں کون سی ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نرمی اور سہولت سے کام کرنا، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا یہ میری جبلت میں شامل ہیں؟ یا میری طرف سے پیدا ہوئی ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ جبلت میں شامل ہیں، تو انہوں نے عرض کی: ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے جس نے میری جبلت میں وہ چیز شامل کی ہے، جو اللہ اور اس کے رسول کو پسند ہے۔ پھر وہ لوگ اپنی کھجوریں لے کر آئے اور انہیں کھانے لگے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے سامنے ان کھجوروں کے نام بیان کرنے شروع کیے کہ یہ، یہ ہے اور یہ، وہ ہے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! جی ہاں! ہم ان کے ناموں کے بارے میں آپ سے زیادہ نہیں جانتے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! پھر ان لوگوں نے اپنے میں سے ایک شخص سے کہا: اب تم ہمیں وہ کھجوریں کھلاؤ، جو تمہاری پوٹلی میں باقی بچی ہیں، وہ شخص اُٹھ کر گیا اور ”برنی“ کھجوریں لے آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ”برنی“ ہیں اور یہ تمہاری کھجوروں میں سب سے بہتر ہیں، یہ دوائی ہے، اس میں بیماری نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں اور اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16060]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (6850) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (345/20)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5310، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4090، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6913/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 16060 in Urdu