الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابٌ فِي أَمْرِ الصَّبِيِّ بِالصَّلَاةِ .
بچے کو نماز کا حکم دینا
حدیث نمبر: 1626
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عَلِّمُوا أَوْلَادَكُمُ الصَّلَاةَ إِذَا بَلَغُوا سَبْعًا، وَاضْرِبُوهُمْ عَلَيْهَا إِذَا بَلَغُوا عَشْرًا، وَفَرِّقُوا بَيْنَهُمْ فِي الْمَضَاجِعِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَوْفِيُّ، قِيلَ فِيهِ: لَيِّنُ الْحَدِيثِ وَنَحْوُ ذَلِكَ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَوْفِيُّ، قِيلَ فِيهِ: لَيِّنُ الْحَدِيثِ وَنَحْوُ ذَلِكَ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اپنی اولاد کو نماز کی تعلیم دو! جب وہ سات سال کے ہو جائیں اور، جب وہ دس سال کے ہو جائیں، تو نماز (ترک کرنے) کے حوالے سے اُن کی پٹائی کرو اور ان کے بستر الگ کر دو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن عوفی ہے، جس کے بارے میں یہ کہا: گیا ہے: یہ حدیث میں کمزور ہے یا اس کی مانند کلمات کہے گئے ہیں، میں نے ایسے کسی شخص کو نہیں پایا، جس نے اُس کی توثیق کی ہو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1626]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 1626 in Urdu