الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابٌ فِي أَمْرِ الصَّبِيِّ بِالصَّلَاةِ .
بچے کو نماز کا حکم دینا
حدیث نمبر: 1627
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: وَجَدْنَا صَحِيفَةً فِي قِرَابِ سَيْفِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَ وَفَاتِهِ، فِيهَا مَكْتُوبٌ: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، وَفَرِّقُوا بَيْنَ مَضَاجِعِ الْغِلْمَانِ وَالْجَوَارِي وَالْأُخْوَةِ وَالْأَخَوَاتِ لِسَبْعِ سِنِينَ، وَاضْرِبُوا أَبْنَاءَكُمْ عَلَى الصَّلَاةِ سَبْعًا، مَلْعُونٌ مَلْعُونٌ مَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ قَوْمِهِ - أَوْ إِلَى غَيْرِ مَوَالِيهِ - مَلْعُونٌ مَنِ اقْتَطَعَ شَيْئًا مِنْ تُخُومِ الْأَرْضِ". يَعْنِي بِذَلِكَ طُرُقَ الْمُسْلِمِينَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ غَسَّانُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ يُوسُفَ بْنِ نَافِعٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُمَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ غَسَّانُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ يُوسُفَ بْنِ نَافِعٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُمَا.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد، ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار کی میان میں ایک صحیفہ موجود پایا، جس میں یہ تحریر تھا: ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے، سات سال کی عمر میں بچوں اور بچیوں، بھائیوں اور بہنوں کے بستر الگ کر دو، اور نماز کی وجہ سے سات سال کی عمر میں، اپنے بچوں کی پٹائی کرو، وہ شخص ملعون ہے، ملعون ہے، جو اپنی قوم کے علاوہ کسی اور کی طرف نسبت کا دعوی کرے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) اپنے آزاد کرنے والے آقاؤں کی بجائے، کسی اور کی طرف خود کو منسوب کرے، اور وہ شخص ملعون ہے، جو زمین کا کوئی بھی ٹکڑا ہتھیا لیتا ہے“۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) اس کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ تھی کہ مسلمانوں کے راستے میں سے کوئی چیز ہتھیا لیتا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ مذکور ہے: اسے عنسان بن عبیداللہ نے یوسف بن نافع سے روایت کیا ہے، اور میں نے کسی کو ان دونوں کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1627]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ مذکور ہے: اسے عنسان بن عبیداللہ نے یوسف بن نافع سے روایت کیا ہے، اور میں نے کسی کو ان دونوں کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1627]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 3885»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 1627 in Urdu