الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
359. بَابٌ فِي وَفَيَاتِ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَمَوَالِيدِهِمْ ، وَآخِرِ مَنْ مَاتَ مِنْهُمْ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - .
صحابہ کرام کی ایک جماعت کے سن وفات اور ان کے سن پیدائش کا تذکرہ اور ان میں آخر میں، وفات پانے والے حضرات کا تذکرہ
حدیث نمبر: 16368
وَبِسَنَدِهِ قَالَ: تُوُفِّيَ الْمِسْوَرُ بْنُ مَخْرَمَةَ يَوْمَ جَاءَ نَعْيُ يَزِيدَ بْنِ مُعَاوِيَةَ إِلَى ابْنِ الزُّبَيْرِ سَنَةَ أَرْبَعٍ وَسِتِّينَ، وَصَلَّى عَلَيْهِ ابْنُ الزُّبَيْرِ بِالْحَجُونِ، أَصَابَهُ حَجَرُ الْمَنْجَنِيقِ وَهُوَ يُصَلِّي بِالْحِجْرِ، فَأَقَامَ خَمْسَةَ أَيَّامٍ، وَتُوُفِّيَ فِي شَهْرِ رَبِيعٍ الْأَوَّلِ سَنَةَ أَرْبَعٍ وَسِتِّينَ، وَقَدِمَ بِهِ الْمَدِينَةَ فِي عَقِبِ ذِي الْحِجَّةِ سَنَةَ ثَمَانٍ، وَشَهِدَ عَامَ الْفَتْحِ وَهُوَ ابْنُ سِتِّ سِنِينَ، - وَتُوُفِّيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ ابْنُ ثَمَانِ سِنِينَ، يَعْنِي الْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَةَ -.
اسی سند کے ساتھ انہوں نے یہ بات بیان کی ہے: سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ کا انتقال اس دن ہوا تھا، جب یزید بن معاویہ کے انتقال کی اطلاع سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے پاس آئی تھی، اور یہ سن 64 ہجری کی بات ہے، سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ ”حجون“ کے مقام پر پڑھائی تھی انہیں منجنیق کا پتھر لگا تھا یہ اس وقت حطیم میں نماز ادا کر رہے تھے، یہ پانچ دن زندہ رہے تھے اور پھر ربیع الاول کے مہینے میں ان کا انتقال ہو گیا تھا یہ سن 64 ہجری کی بات ہے اور سن 8 ہجری میں ذوالحجہ کے آخر میں انہیں مدینہ منورہ لایا گیا تھا، یہ فتح مکہ میں شریک ہوئے تھے، اس وقت ان کی عمر 6 سال تھی، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو تو اس وقت ان کی عمر 8 سال تھی، راوی کہتے ہیں: یعنی سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں ایسا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16368]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 16368 in Urdu