🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

359. بَابٌ فِي وَفَيَاتِ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَمَوَالِيدِهِمْ، وَآخِرِ مَنْ مَاتَ مِنْهُمْ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - .
صحابہ کرام کی ایک جماعت کے سن وفات اور ان کے سن پیدائش کا تذکرہ اور ان میں آخر میں، وفات پانے والے حضرات کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16296
عَنْ قَتَادَةَ قَالَ: آخِرُ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَوْتًا بِالْكُوفَةِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي أَوْفَى، وَبِالْبَصْرَةِ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
قتادہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے، کوفہ میں سب سے آخر میں انتقال سیدنا عبداللہ بن ابواوفیٰ رضی اللہ عنہ کا ہوا تھا اور بصرہ میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16296]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (716)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16297
وَعَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: فِي سَنَةِ إِحْدَى هَلَكَ أَبُو أُمَامَةَ: أَسْعَدُ بْنُ زُرَارَةَ، أَخَذَتْهُ الذُّبَحَةُ، وَالْمَسْجِدُ يُبْنَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابن اسحاق بیان کرتے ہیں: ایک ہجری میں سیدنا ابوامامہ اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تھا، انہیں ”ذبحہ“ نامی بیماری نے گرفت میں لیا تھا، اس وقت مسجد تعمیر ہو رہی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16297]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (894)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16298
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ: مَاتَ أَبُو أُمَامَةَ بْنُ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ سَنَةَ مِائَةٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
محمد بن عبداللہ بن نمیر بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوامامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ کا انتقال ایک سو ہجری میں ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16298]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16299
وَعَنْ هَارُونَ الْحَمَّالِ قَالَ: مَاتَ أَسْلَمُ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَ قَتْلِ عُثْمَانَ سَنَةَ خَمْسٍ وَثَلَاثِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
ہارون حمال بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام سیدنا اسلم رضی اللہ عنہ کا انتقال، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد پینتیس ہجری میں ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16299]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (910)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16300
وَبِسَنَدِهِ قَالَ: مَاتَ بُرَيْدَةُ بْنُ الْحَصِيبِ الْأَسْلَمِيُّ بِخُرَاسَانَ فِي خِلَافَةِ يَزِيدَ بْنِ مُعَاوِيَةَ سَنَةَ اثْنَتَيْنِ وَسِتِّينَ، وَبُرَيْدَةُ يُكَنَّى أَبَا عَبْدِ اللَّهِ..
اس سند کے ساتھ امام طبرانی بیان کرتے ہیں: سیدنا بریدہ بن حصیب اسلمی رضی اللہ عنہ کا انتقال خراسان میں، یزید بن معاویہ کے عہد خلافت کے دوران 62 ہجری میں ہوا تھا۔ سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ کی کنیت ”ابوعبداللہ“ تھی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16300]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1150)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16301
- وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ: جُبَيْرُ بْنُ مُطْعِمِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ نَوْفَلِ بْنِ عَبْدِ مَنَافٍ، يُكَنَّى أَبَا مُحَمَّدٍ، وَيُقَالُ: أَبَا عَدِيٍّ، وَأُمُّهُ: أُمُّ حَبِيبٍ بِنْتُ شُعْبَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَيْسِ بْنِ عَبْدُودِ بْنِ نَضِرِ بْنِ مَالِكِ بْنِ حِسْلِ بْنِ عَامِرِ بْنِ لُؤَيٍّ، وَأُمُّهَا بِنْتُ الْعَاصِ بْنِ أُمَيَّةَ بْنِ شَمْسِ بْنِ عَبْدِ مَنَافٍ، تُوُفِّيَ سَنَةَ تِسْعٍ وَخَمْسِينَ.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: سیدنا جبیر رضی اللہ عنہ بن مطعم بن عدی بن نوفل بن عبدمناف۔ ان کی کنیت ”ابومحمد“ ہے اور ایک قول کے مطابق ”ابوعدی“ ہے، ان کی والدہ ام حبیب بنت شعبہ بن عبداللہ بن ابوقیس بن عبدود بن نضر بن مالک بن حسل بن عامر بن لؤی ہیں، اور اس خاتون کی والدہ عاص بن امیہ بن شمس بن عبدمناف کی صاحبزادی ہیں، ان کا انتقال 59 ہجری میں ہوا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16301]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (112/2)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16302
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: تُوُفِّيَ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ سَنَةَ ثَمَانٍ وَسَبْعِينَ وَسِنُّهُ خَمْسٌ وَثَمَانُونَ، وَيُكَنَّى أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ..
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کا انتقال 78 ہجری میں 85 سال کی عمر میں ہوا تھا، ان کی کنیت ”ابوعبدالرحمن“ تھی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16302]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1732)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16303
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو الْوَاقِدِيِّ قَالَ: مَاتَ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ سَنَةَ ثَمَانٍ وَسَبْعِينَ.
محمد بن عمرو واقدی بیان کرتے ہیں: سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کا انتقال 78 ہجری میں ہوا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16303]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1733)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16304
- قَالَ: وَحَدَّثَنِي خَارِجَةُ بْنُ الْحَارِثِ قَالَ: رَأَيْتُ عَلَى سَرِيرِهِ بُرْدًا، وَصَلَّى عَلَيْهِ أَبَانُ بْنُ عُثْمَانَ وَهُوَ وَالِي الْمَدِينَةِ، وَمَاتَ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ ابْنُ أَرْبَعٍ وَتِسْعِينَ، وَيُكَنَّى أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، وَكَانَ قَدْ ذَهَبَ بَصَرُهُ - رَحِمَهُ اللَّهُ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ إِلَى الْوَاقِدِيِّ ثِقَاتٌ.
وہ بیان کرتے ہیں: خارجہ بن حارث نے مجھے یہ بات بتائی ہے: میں نے ان کی چارپائی پر ایک چادر دیکھی، ابان بن عثمان نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی تھی، جو اس وقت مدینہ منورہ کا گورنر تھا، سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کا انتقال 94 سال کی عمر میں ہوا تھا، اُن کی کنیت ابوعبداللہ تھی اور ان کی بینائی رخصت ہو چکی تھی، اللہ تعالیٰ ان پر رحم کرے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور واقدی تک اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16304]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (1733)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16305
وَعَنِ الْهَيْثَمِ بْنِ عَدِيٍّ قَالَ: هَلَكَ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ سَنَةَ أَرْبَعٍ وَسَبْعِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْهَيْثَمُ بْنُ عَدِيٍّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
ہیثم بن عدی بیان کرتے ہیں: سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کا انتقال 74 ہجری میں ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے: اس کی سند میں ایک راوی ہیثم بن عدی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16305]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1734)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں