🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
371. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ قُرَيْشٍ .
قریش کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16454
وَعَنْ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعُمَرَ:" اجْمَعْ لِي قَوْمَكَ". فَجَمَعَهُمْ عُمَرُ عِنْدَ بَيْتِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ دَخَلَ عَلَيْهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أُدْخِلُهُمْ عَلَيْكَ، أَوْ تَخْرُجُ إِلَيْهِمْ؟ قَالَ:" بَلْ أَخْرُجُ إِلَيْهِمْ". قَالَ: فَأَتَاهُمْ فَقَالَ:" هَلْ فِيكُمْ أَحَدٌ مِنْ غَيْرِكُمْ؟". قَالُوا: نَعَمْ. فِينَا حُلَفَاؤُنَا، وَفِينَا بَنُو إِخْوَانِنَا، وَفِينَا مَوَالِينَا. فَقَالَ:" حُلَفَاؤُنَا مِنَّا، وَبَنُو إِخْوَانِنَا مِنَّا، وَمَوَالِينَا مِنَّا، وَأَنْتُمْ أَلَا تَسْمَعُونَ:" إِنْ أَوْلِيَاؤُهُ إِلَّا الْمُتَّقُونَ" ; فَإِنْ كُنْتُمْ أُولَئِكَ فَذَاكَ، وَإِلَّا فَانْظُرُوا، لَا يَأْتِي النَّاسُ بِالْأَعْمَالِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَتَأْتُونَ بِالْأَثْقَالِ فَنُعْرِضُ عَنْكُمْ". ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنْ قُرَيْشًا أَهْلُ أَمَانَةٍ، فَمَنْ بَغَاهُمُ الْعَوَاثِرَ أَكَبَّهُ اللَّهُ لِمَنْخَرَيْهِ". - قَالَهَا ثَلَاثًا -. رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَأَحْمَدَ بِاخْتِصَارٍ وَقَالَ:" كَبَّهُ اللَّهُ فِي النَّارِ لِوَجْهِهِ". وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِ الْبَزَّارِ، وَقَالَ فِي رِوَايَةٍ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَيْهِ عُمَرُ فَقَالَ: قَدْ جَمَعْتُ لَكَ قُومِي، فَسَمِعَ بِذَلِكَ الْأَنْصَارُ فَقَالُوا: قَدْ نَزَلَ فِي قُرَيْشٍ الْوَحْيُ، فَجَاءَ الْمُسْتَمِعُ وَالنَّاظِرُ مَا يَقُولُ لَهُمْ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَامَ بَيْنَ أَظْهُرِهِمْ. فَذَكَرَ نَحْوَ الْبَزَّارِ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَالْبَزَّارِ، وَإِسْنَادُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.
سیدنا رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم اپنی قوم کے افراد کو میرے لئے اکٹھا کرو، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر کے پاس اکٹھا کیا، پھر وہ گھر کے اندر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میں انہیں آپ کے پاس اندر آنے کے لئے کہوں؟ یا آپ باہر ان کے پاس تشریف لے جائیں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ میں اُن کے پاس باہر جاؤں گا، راوی کہتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اُن کے پاس تشریف لائے، آپ نے فرمایا: کیا تمہارے درمیان کوئی ایسا فرد ہے؟ جو تمہارے علاوہ ہو؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! ہمارے درمیان ہمارے حلیف لوگ موجود ہیں اور ہمارے بھتیجے ہیں (عربی متن میں یہی لفظ ہے، لیکن شاید یہاں لفظ ”بھانجے“ ہونا چاہیے تھا) اور ہمارے موالی ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہمارے حلیف ہم میں سے ہیں، اور ہمارے بھتیجے (یا ”بھانجے“) ہم میں سے ہیں، اور ہمارے موالی ہم میں سے ہیں، اور تم لوگ، کیا تم لوگ سنتے نہیں ہو؟ بے شک اس کے مددگار صرف پرہیزگار لوگ ہیں، اگر تم ایسے ہو گے، تو پھر یہ چیز ملے گی اور اگر ایسا نہ ہو، تو پھر تم اس بات کا دھیان رکھنا، ایسا نہ ہو کہ قیامت کے دن لوگ اعمال لے کر آئیں اور تم بوجھ لے کر آؤ، اور ہم تم سے اعراض کریں۔“
راوی بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھ بلند کیے اور فرمایا: اے لوگو! بے شک قریش، امانت دار لوگ ہیں جو شخص ان کے لئے لغزشیں تلاش کرے گا، اللہ تعالیٰ اُسے نتھنوں کے بل اوندھا کر دے گا، یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں، امام أحمد نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، وہ یہ الفاظ نقل کرتے ہیں: اللہ تعالیٰ اُسے چہرے کے بل اوندھا کر کے جہنم میں ڈال دے گا۔“
امام طبرانی نے امام بزار کی مانند روایت نقل کی ہے، انہوں نے ایک روایت میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں:
”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے انہوں نے عرض کی: میں نے آپ کے لئے اپنی قوم کو جمع کر دیا ہے، جب انصار کو اس بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے کہا: قریش کے بارے میں کوئی وحی نازل ہوئی ہو گی، پھر وہ لوگ بھی آئے، کوئی سننے والا تھا، کوئی دیکھنے والا تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان سے کیا کہتے ہیں؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے، آپ ان لوگوں کے درمیان کھڑے ہوئے۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے امام بزار کی روایت کی مانند روایت مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، امام أحمد اور امام
بزار کے رجال اور امام طبرانی کی سند کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16454]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2780)، أخرجه مسند البزار برقم: 3725، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3147، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18514، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4544»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 16454 in Urdu