الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
371. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ قُرَيْشٍ .
قریش کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16455
وَعَنِ الْعَبَّاسِ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا رَأَيْتُ أَحَدًا بَعْدَ أَبِي بَكْرٍ أَوْفَى مِنْ قُرَيْشٍ الَّذِينَ أَسْلَمُوا بِمَكَّةَ يَوْمَ الْفَتْحِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ فَقِّهْ قُرَيْشًا فِي الدِّينِ وَأَذِقْهُمْ مِنْ يَوْمِي هَذَا إِلَى آخِرِ الدَّهْرِ نَوَالًا، فَقَدْ أَذَقْتَهُمْ نَكَالًا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد میں نے ایسا کوئی فرد نہیں دیکھا جو قریش کے اُن افراد سے زیادہ (عہد کو) پورا کرتا ہو، جو لوگ فتح مکہ کے موقع پر، مکہ میں مسلمان ہوئے تھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے اللہ! قریش کو دین کی سمجھ بوجھ عطا فرما، اور آج کے بعد سے لے کر زمانہ ختم ہونے تک انہیں اپنے عطیات سے نوازتے رہنا، جس طرح تو نے پہلے انہیں سزا دی تھی۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن شبیب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16455]
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن شبیب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16455]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2786)، أخرجه مسند البزار برقم: 1291»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 16455 in Urdu