🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
375. بَابُ مَا جَاءَ فِي بَنِي تَمِيمٍ .
بنوتمیم کے بارے میں جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16569
وَعَنْ ذُؤَيْبٍ أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أُرِيدُ عَتِيقًا مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ قَصْدًا، فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" انْتَظِرِي حَتَّى يَجِيءَ فَيْءُ الْعَنْبَرِ غَدًا". فَجَاءَ فَيْءُ الْعَنْبَرِ، فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خُذِي مِنْهُمْ أَرْبَعَةً، صِبَاحٌ مِلَاحٌ، لَا تُخَبَّأُ مِنْهُمُ الرُّءُوسُ".
قَالَ عَطَاءٌ: فَأَخَذَتْ جَدِّي رُدَيْحًا، وَأَخَذَتِ ابْنَ عَمِّي سَمُرَةَ، وَأَخَذَتِ ابْنَ عَمِّي زُخَيًّا، وَأَخَذَتْ خَالِي زُبَيْبًا. ثُمَّ رَفَعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَهُ فَمَسَحَ بِهَا رُؤُوسَهُمْ، وَبَرَّكَ عَلَيْهِمْ، ثُمَّ قَالَ:" هَؤُلَاءِ يَا عَائِشَةُ، مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ قَصْدًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَقَالَ فِيهِ:" خُذِي أَرْبَعَةَ غِلْمَةٍ صِبَاحٍ". وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
ذؤیب بیان کرتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے کسی کو آزاد کرنا چاہتی ہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: تم انتظار کرو! کل جب ہمارے پاس عنبر قبیلے کا مال فے آئے گا (یعنی پھر تم ایسا کر لینا) راوی بیان کرتے ہیں: پھر عنبر قبیلے کا مال فے آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: تم ان میں سے چار افراد وصول کر لو، جو صبیح و ملیح ہیں، ان میں سے کسی فرد کو سنبھال کے نہیں رکھا جائے گا۔
عطاء کہتے ہیں: تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے میرے دادا ”ردیح“ کو میرے چچازاد ”سمرہ“ کو میرے ایک اور چچازاد ”زخیا“ کو اور میرے ماموں ”زبیب“ کو حاصل کر لیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک اُٹھایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ دست مبارک ان لوگوں کے سر پر پھیرا اور اُن کو برکت کی دعاء دی اور ارشاد فرمایا:
”اے عائشہ! یہ واقعی سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی اولاد سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم اس میں انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں:
”تم چار ایسے افراد حاصل کر لو جو صبیح لڑکے ہوں۔۔۔۔۔۔“۔
اس روایت کی سند میں راویوں کی ایک ایسی جماعت ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16569]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4216)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4216، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7963»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 16569 in Urdu