الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
375. بَابُ مَا جَاءَ فِي بَنِي تَمِيمٍ .
بنوتمیم کے بارے میں جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16570
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَذَكَرَ بَنِي تَمِيمٍ فَقَالَ:" هُمْ ضِخَامُ الْهَامِ، ثَبَتُ الْأَقْدَامِ، نُصَّارُ الْحَقِّ فِي آخِرِ الزَّمَانِ، أَشَدُّ قَوْمًا عَلَى الدَّجَّالِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ طَرِيقِ سَلَامٍ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ، وَقَالَ: سَلَامٌ هَذَا أَحْسَبُهُ سَلَامً الْمَدَائِنِيَّ، وَهُوَ لَيِّنُ الْحَدِيثِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو تمیم کا ذکر کرتے ہوئے یہ ارشاد فرمایا: ”ان کے سر بڑے ہوتے ہیں، یہ ثابت قدم ہوتے ہیں، آخری زمانے میں یہ حق کے مددگار ہوں گے اور دجال کے خلاف سب سے زیادہ سخت قوم ہوں گے۔“
یہ روایت امام بزار نے سلام کے حوالے سے، منصور بن زاذان سے نقل کی ہے اور انہوں نے یہ کہا: ہے: سلام نامی اس راوی کے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ یہ سلام مدائنی ہے اور وہ حدیث میں کمزور ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16570]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2823)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 16570 in Urdu