الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
375. بَابُ مَا جَاءَ فِي بَنِي تَمِيمٍ .
بنوتمیم کے بارے میں جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16572
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رُكْبَانًا فَمَرَرْنَا بِهَجْمَةٍ فَقَالُوا: لِمَنْ هَذِهِ؟ قَالُوا: لِبَنِي الْعَنْبَرِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أُولَئِكَ قَوْمُنَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ الْمِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَالَ ابْنُ دَقِيقِ الْعِيدِ فِي الْإِمَامِ: وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے، ہمارا گزر 100 اونٹوں کے لگ بھگ کے پاس سے ہوا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ کن کے ہیں؟ لوگوں نے بتایا: بنو عنبر کے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ لوگ ہماری قوم ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے، ابن دقیق العید کہتے ہیں: اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16572]
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے، ابن دقیق العید کہتے ہیں: اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16572]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7604)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7604»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 16572 in Urdu