الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
375. بَابُ مَا جَاءَ فِي بَنِي تَمِيمٍ .
بنوتمیم کے بارے میں جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16573
وَعَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ: أَنَّ رَجُلًا نَالَ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ عِنْدَهُ، فَأَخَذَ كَفًّا مِنْ حَصًى لِيَحْصِبَهُ بِهِ.
وَقَالَ عِكْرِمَةُ: حَدَّثَنِي فُلَانٌ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَنَّ تَمِيمًا ذُكِرُوا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: فَقَالَ رَجُلٌ: أَبْطَأَ هَذَا الْحَيُّ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ عَنْ هَذَا الْأَمْرِ، فَنَظَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى مُزَيْنَةَ فَقَالَ:" مَا أَبْطَأَ قَوْمٌ هَؤُلَاءِ مِنْهُمْ".
وَقَالَ رَجُلٌ يَوْمًا: أَبْطَأَ هَؤُلَاءِ الْقَوْمُ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ بِصَدَقَاتِهِمْ، فَأَقْبَلَتْ نَعَمٌ حُمْرٌ وَسُودٌ لِبَنِي تَمِيمٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَؤُلَاءِ نَعَمُ قَوْمِي".
وَنَالَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا فَقَالَ:" لَا تَقُلْ لِبَنِي تَمِيمٍ إِلَّا خَيْرًا ; فَإِنَّهُمْ أَطْوَلُ النَّاسِ رِمَاحًا عَلَى الدَّجَّالِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

عکرمہ بن خالد بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ایک شخص نے ان کی موجودگی میں بنو تمیم کو برا بھلا کہا:، تو عکرمہ نے اپنے ہاتھ میں کنکریاں اُٹھا لیں، تاکہ وہ اس شخص کو ماریں، پھر عکرمہ نے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے: ”ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے تمیم قبیلہ کا ذکر کیا گیا تو ایک شخص نے یہ کہا: بنو تمیم کا یہ قبیلہ اس معاملے میں تاخیر سے کام لے رہا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مزینہ کی طرف دیکھا اور فرمایا: وہ قوم تاخیر کرنے والی نہیں ہو گی، جن میں یہ لوگ شامل ہوں۔ راوی کہتے ہیں: ایک مرتبہ ایک شخص نے یہ کہا: بنو تمیم کے لوگ صدقہ لانے میں تاخیر کر رہے ہیں، اسی دوران بنو تمیم کے سرخ اور سیاہ اونٹ آ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ میری قوم کے جانور ہیں۔ ایک دن ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بنو تمیم پر تنقید کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم بنو تمیم کے بارے میں صرف بھلائی کی بات کہو، کیونکہ دجال کے خلاف اُن کے نیزے سب سے زیادہ لمبے ہوں گے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16573]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16573]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (186/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17079»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 16573 in Urdu