🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
383. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَنَزَةَ .
”عنزہ“ قبیلے کے بارے میں جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16590
عَنْ سَلَمَةَ بْنِ سَعْدٍ: أَنَّهُ وَفَدَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هُوَ وَجَمَاعَةٌ مِنْ أَهْلِ بَيْتِهِ وَوَلَدِهِ، فَاسْتَأْذَنُوا عَلَيْهِ، فَدَخَلُوا فَقَالَ:" مَنْ هَؤُلَاءِ؟". فَقِيلَ لَهُ: هَذَا وَفْدُ عَنَزَةَ، فَقَالَ:" بَخٍ بَخٍ بَخٍ بَخٍ، نِعْمَ الْحَيُّ عَنَزَةُ، مَبْغِيٌّ عَلَيْهِمْ مَنْصُورُونَ، مَرْحَبًا بِقَوْمِ شُعَيْبٍ، وَأُخْتَانِ مُوسَى، سَلْ يَا سَلَمَةُ، عَنْ حَاجَتِكَ". فَقَالَ: جِئْتُ أَسْأَلُكَ عَمَّا افْتَرَضْتَ عَلَيَّ فِي الْإِبِلِ وَالْغَنَمِ وَالْعَنْزِ. فَأَخْبَرَهُ ثُمَّ جَلَسَ عِنْدَهُ قَرِيبًا، ثُمَّ اسْتَأْذَنَهُ فِي الِانْصِرَافِ، فَقَالَ:" انْصَرِفْ". فَمَا عَدَا أَنْ قَامَ لِيَنْصَرِفَ فَقَالَ:" اللَّهُمَّ ارْزُقْ عَنَزَةَ كَفَافًا لَا فُوتًا، وَلَا إِسْرَافًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ عَنْهُ، وَقَالَ:" اللَّهُمَّ ارْزُقْ عَنَزَةَ قُوتًا لَا سَرَفَ فِيهِ". وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا سلمہ بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ اپنے گھر والوں اور اولاد کے ایک گروہ کے ہمراہ وفد کی شکل میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے اندر آنے کی اجازت مانگی، جب وہ اندر آئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ کون لوگ ہیں؟ تو آپ کو بتایا گیا: یہ عنزہ قبیلے کے وفد کے افراد ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بہت خوب، بہت خوب، عنزہ، اچھا قبیلہ ہے، جب ان کے خلاف کوشش کی گئی تو ان کی مدد کی گئی، سیدنا شعیب علیہ السلام کی قوم کو خوش آمدید! اور سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے واقعہ والی دو بہنوں کی قوم کو خوش آمدید! اے سلمہ! تم اپنی حاجت کے بارے میں پوچھو! تو سیدنا سلمہ بن سعد رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں آپ کے پاس یہ دریافت کرنے کے لئے آیا ہوں کہ اونٹوں اور بکریوں وغیرہ میں مجھ پر کیا زکوۃ فرض ہو گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اس بارے میں بتایا، پھر وہ کچھ دیر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے رہے، پھر انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے واپسی کی اجازت مانگی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم واپس چلے جاؤ! جب وہ واپس جانے کے لیے اُٹھنے لگے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! تو عنزہ قبیلے کے لوگوں کو ایسا رزق عطا فرما جو بنیادی ضروریات پوری کرتا ہو، نہ وہ اس سے کم ہو اور نہ فضول خرچی والا ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام بزار نے ان صحابی کے حوالے سے اختصار کے ساتھ یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”اے اللہ! تو عنزہ قبیلے کو ایسی خوراک عطا فرما، جس میں اسراف نہ ہو۔“ اس روایت کی سند میں ایسے لوگ ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16590]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2828) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6364)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6364»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 16590 in Urdu