🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
383. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَنَزَةَ .
”عنزہ“ قبیلے کے بارے میں جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16591
وَعَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ نُعَيْمٍ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ عِصَامٍ جَاءَهُ فَقَالَ: يَا أَبَا رَبَاحٍ، مَا الَّذِي ذَكَرَ لَكَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ عُمَرُ حِينَ قَدِمْتَ عَلَيْهِ فِي قَوْمِكَ عَنْزَةٌ؟ قَالَ: مَرَرْتُ عَلَيْهِ فَقَالَ لِي: مَنْ أَنْتَ؟ وَمِمَّنْ أَنْتَ؟ فَقُلْتُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، أَنَا حَنْظَلَةُ بْنُ نُعَيْمٍ الْعَنَزِيُّ، فَقَالَ: عَنَزَةُ؟ قُلْتُ: نَعَمْ. فَقَالَ: أَمَا إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَذْكُرُ قَوْمَكَ ذَاتَ يَوْمٍ، فَقَالَ أَصْحَابُهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا عَنَزَةُ؟ فَأَشَارَ بِيَدِهِ نَحْوَ الْمَشْرِقِ فَقَالَ:" حَيٌّ مِنْ هَاهُنَا، مَبْغِيٌّ عَلَيْهِمْ، مَنْصُورُونَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ بِاخْتِصَارٍ عَنْهُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَحْمَدُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنِ الْغَضْبَانِ بْنِ حَنْظَلَةَ: أَنَّ أَبَاهُ وَفَدَ إِلَى عُمَرَ وَلَمْ يَذْكُرْ حَنْظَلَةَ. وَأَحَدُ إِسْنَادَيْ أَبِي يَعْلَى رِجَالُهُ ثِقَاتٌ كُلُّهُمْ.
حنظلہ بن نعیم بیان کرتے ہیں: عمر بن عصام اُن کے پاس آئے اور بولے: اے ابورباح! وہ واقعہ کیا ہے؟ کہ جب آپ اپنی قوم عنزہ قبیلے کے ہمراہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تھے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے آپ کے سامنے وہ بات کی تھی، تو انہوں نے بتایا: ایک مرتبہ میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرا، انہوں نے مجھ سے دریافت کیا: تم کون ہو اور تمہارا تعلق کس سے ہے؟ میں نے کہا: اے امیر المؤمنین! میں حنظلہ بن نعیم عنزی ہوں، انہوں نے دریافت کیا: عنزہ قبیلے سے ہو؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں! تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک دن تمہاری قوم کا ذکر کرتے ہوئے سنا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! عنزہ قبیلے کے لوگ کون ہیں؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے مشرق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یہ فرمایا: ”وہ اس طرف کا ایک قبیلہ ہے، جب ان کے خلاف لڑائی کی جائے تو ان کی مدد کی جاتی ہے۔“
یہ روایت ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے، امام بزار نے اس کی مانند روایت اس صحابی کے حوالے سے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم اوسط میں اور امام أحمد نے بھی یہ روایت نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”غضبان بن حنظلہ بیان کرتے ہیں: ان کے والد وفد کے ساتھ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے حنظلہ کا ذکر نہیں کیا، امام ابویعلیٰ کی دو اسناد میں سے ایک کے تمام رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16591]
تخریج الحدیث: «المجد البار فى المسندة (2829) آخر جما حد فى المسند (141)، أخرجه مسند أحمد برقم: 142، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2603»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 16591 in Urdu