الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. بَابٌ جَامِعٌ فِي التَّسْبِيحِ وَالتَّحْمِيدِ وَغَيْرِ ذَلِكَ .
تسبیح، تحمید اور دیگر کا مجموعہ
حدیث نمبر: 16871
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَيْضًا قَالَ: رَآنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا أُحَرِّكُ شَفَتِي فَقَالَ:" مَا تَقُولُ يَا أَبَا أُمَامَةَ؟". قُلْتُ: أَذْكُرُ اللَّهَ، قَالَ:" أَفَلَا أَدُلُّكَ عَلَى مَا هُوَ أَكْبَرُ مِنْ ذِكْرِ اللَّيْلِ عَلَى النَّهَارِ؟ تَقُولُ: الْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا خَلَقَ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مِلْءُ مَا أَحْصَى كُلَّ شَيْءٍ، وَتُسَبِّحُ اللَّهَ مِثْلَهُنَّ". ثُمَّ قَالَ:" تَعَلَّمْهُنَّ وَعَلِّمْهُنَّ عَقِبَكَ مِنْ بَعْدِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ملاحظہ فرمایا کہ میں ہونٹوں کو حرکت دے رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے ابوامامہ! تم کیا پڑھ رہے ہو؟ میں نے عرض کی: میں اللہ کا ذکر کر رہا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہاری رہنمائی اس کی طرف نہ کروں جو تمہارے رات دن کے ذکر سے زیادہ (یعنی اجر و ثواب کے حصول کا باعث) ہو؟ تم یہ پڑھو:
«الْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا خَلَقَ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مِلْءُ مَا أَحْصَى كُلَّ شَيْءٍ»
”ہر طرح کی حمد، اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو اس کی مخلوق کی تعداد جتنی ہو، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو اس کی مخلوق کو بھر دے، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو اتنی تعداد میں ہو جو کچھ آسمانوں میں ہے اور زمین میں ہے، اور ہر طرح کی حمد، اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو اس شمار جتنی ہو، جس کو اس کی کتاب میں شمار کیا گیا ہے، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو اتنی تعداد میں ہو، جو اُس کو بھر دے جو ہر چیز کا شمار ہے۔“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) پھر تم «سبحان الله» بھی اسی کی مانند پڑھو۔“
پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ان کلمات کو سیکھ لو! اور اپنے بعد اپنی آل اولاد کو ان کی تعلیم دینا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16871]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (7930)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 16871 in Urdu