الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. بَابٌ جَامِعٌ فِي التَّسْبِيحِ وَالتَّحْمِيدِ وَغَيْرِ ذَلِكَ .
تسبیح، تحمید اور دیگر کا مجموعہ
حدیث نمبر: 16872
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ اللَّهُ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ كُلِّ شَيْءٍ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ كُلِّ شَيْءٍ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ مِلْءَ كُلِّ شَيْءٍ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ كُلِّ شَيْءٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْوَاسِطِيُّ، وَقَدْ نُسِبَ إِلَى الْكَذِبِ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: «الْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ اللَّهُ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ كُلِّ شَيْءٍ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ كُلِّ شَيْءٍ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ مِلْءَ كُلِّ شَيْءٍ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ كُلِّ شَيْءٍ»
”ہر طرح کی حمد، اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی تعداد جتنی ہو، ہر طرح کی حمد، اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، جو اتنی تعداد میں ہو جس کو اس کی کتاب میں شمار کیا گیا ہے، ہر طرح کی حمد، اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو ہر چیز کی تعداد جتنی ہو، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو تمام چیزوں کو بھر دے اور میں اللہ تعالیٰ کے ہر عیب سے پاک ہونے کا اعتراف کرتا ہوں (اتنی تعداد میں) جو ہر چیز کو بھر دے اور میں اللہ تعالیٰ کے ہر عیب سے پاک ہونے کا اعتراف کرتا ہوں جو تمام چیزوں کی تعداد جتنا ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن خالد بن عبداللہ واسطی ہے، اس کی نسبت جھوٹ کی طرف کی گئی ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، وہ کہتے ہیں: یہ غلطی کرتا ہے اور (دوسروں کے) برخلاف نقل کرتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16872]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7987)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21640، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7987»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 16872 in Urdu