🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَذْكَارِ عَقِبَ الصَّلَاةِ .
نماز کے بعد اذکار کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16916
وَعَنْ أَبِي كَثِيرٍ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ: أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا ذَرٍّ الْغِفَارِيَّ صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: كَلِمَاتٌ مَنْ ذَكَرَهُنَّ مِائَةَ مَرَّةٍ دُبُرَ كُلِّ صَلَاةٍ: اللَّهُ أَكْبَرُ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، ثُمَّ لَوْ كَانَتْ خَطَايَاهُ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ لَمَحَتْهُنَّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ مَوْقُوفًا، وَأَبُو كَثِيرٍ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ حَدِيثُهُمْ حَسَنٌ.
بنو ہاشم کے غلام، ابوکثیر بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: کچھ کلمات ہیں، جنہیں ہر نماز کے بعد 100 مرتبہ پڑھا جاتا ہے: «الله اكبر» - «سبحان الله» ۔ «الحمد لله» اور یہ کلمہ: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» ”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف وہی ایک معبود ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے اور اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا۔“ اگر اُس شخص کے گناہ سمندر کے جھاگ جتنے ہوں، تو یہ کلمات انہیں مٹا دیں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے موقوف روایت کے طور پر نقل کی ہے اور ابوکثیر نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال کی نقل کردہ حدیث حسن ہوتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16916]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (173/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 16916 in Urdu