الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَذْكَارِ عَقِبَ الصَّلَاةِ .
نماز کے بعد اذکار کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16917
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: اشْتَكَى فُقَرَاءُ الْمُؤْمِنِينَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا فُضِّلَ بِهِ أَغْنِيَاؤُهُمْ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِخْوَانُنَا صَدَّقُوا تَصْدِيقَنَا، وَآمَنُوا إِيمَانَنَا، وَصَامُوا صِيَامَنَا، وَلَهُمْ أَمْوَالٌ يَتَصَدَّقُونَ مِنْهَا، وَيَصِلُونَ بِهَا الرَّحِمَ، وَيُنْفِقُونَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَنَحْنُ مَسَاكِينُ لَا نَقْدِرُ عَلَى ذَلِكَ. فَقَالَ:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِشَيْءٍ إِذَا أَنْتُمْ فَعَلْتُمُوهُ أَدْرَكْتُمْ مِثْلَ فَضْلِهِمْ؟ قُولُوا: اللَّهُ أَكْبَرُ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ إِحْدَى عَشْرَةَ مَرَّةً، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِثْلَ ذَلِكَ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مِثْلَ ذَلِكَ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ مِثْلَ ذَلِكَ، تُدْرِكُونَ مِثْلَ فَضْلِهِمْ". فَفَعَلُوا.
فَذَكَرُوا ذَلِكَ لِلْأَغْنِيَاءِ فَفَعَلُوا مِثْلَ ذَلِكَ، فَرَجَعَ الْفُقَرَاءُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرُوا ذَلِكَ لَهُ فَقَالُوا: هَؤُلَاءِ إِخْوَانُنَا فَعَلُوا مِثْلَ مَا نَقُولُ فَقَالَ:" ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ، يَا مَعْشَرَ الْفُقَرَاءِ أَلَا أُبَشِّرُكُمْ، فُقَرَاءُ الْمُسْلِمِينَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ قَبْلَ أَغْنِيَائِهِمْ بِنِصْفِ يَوْمٍ خَمْسِمِائَةِ عَامٍ". وَتَلَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ: (وَإِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَأَلْفِ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ)
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ غریب مسلمانوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: خوشحال لوگوں کو ان پر فضیلت عطا کی گئی ہے، انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! ہمارے بھائی ہماری طرح تصدیق کرتے ہیں، ہماری طرح ایمان لائے ہیں ہماری طرح روزے رکھتے ہیں، لیکن ان کے پاس اموال ہیں، جن میں سے وہ صدقہ کرتے ہیں اور جن کے ذریعے وہ صلہ رحمی کرتے ہیں اور اموال کو اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں، جبکہ ہم لوگ غریب ہیں، ہم ایسا کرنے کی قدرت نہیں رکھتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسی چیز کے بارے میں نہ بتاؤں؟ کہ جب تم وہ کام کر لو گے تو تم اس فضیلت تک پہنچ جاؤ گے، جو ان لوگوں کو حاصل ہے، تم لوگ ہر نماز کے بعد گیارہ مرتبہ «الله اكبر» پڑھو، اتنی ہی مرتبہ «الحمدلله» پڑھو، اتنی ہی مرتبہ «لا اله الا الله» پڑھو، اور اتنی ہی مرتبہ «سبحان الله» پڑھو، تو تم ان کی فضیلت کی مانند تک پہنچ جاؤ گے۔“
راوی بیان کرتے ہیں: تو ان لوگوں نے ایسا ہی کیا، پھر ان لوگوں نے اس بات کا تذکرہ خوشحال لوگوں سے کیا، تو خوشحال لوگوں نے بھی یہ عمل کرنا شروع کر دیا، غریب لوگ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس آئے اور آپ کے سامنے یہ صورتحال ذکر کی اور یہ کہا: ہمارے ان بھائیوں نے بھی اسی طرح پڑھنا شروع کر دیا ہے جس طرح ہم پڑھتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے، وہ جسے چاہتا ہے اُسے عطا کر دیتا ہے، اسے غریبوں کے گروہ! کیا میں تمہیں خوشخبری نہ سناؤں؟ غریب مسلمان، امیر لوگوں سے نصف دن پہلے جنت میں داخل ہوں گے، جو (نصف دن) 500 سال کا ہو گا۔“
پھر موسیٰ بن عبیدہ نامی راوی نے یہ آیت تلاوت کی: «وَإِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَأَلْفِ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ» (الحج: 47) ”اور تمہارے پروردگار کے نزدیک ایک دن تمہاری گنتی کے حساب سے ایک ہزار سال جتنا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16917]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3974)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6133، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6081/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 16917 in Urdu