الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَذْكَارِ عَقِبَ الصَّلَاةِ .
نماز کے بعد اذکار کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16918
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: رَأَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُمَّ سُلَيْمٍ وَهِيَ تُصَلِّي فِي بَيْتِهَا فَقَالَ:" يَا أُمَّ سُلَيْمٍ، إِذَا صَلَّيْتِ الْمَكْتُوبَةَ، فَقُولِي: سُبْحَانَ اللَّهِ عَشْرًا، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَشْرًا، وَاللَّهُ أَكْبَرُ عَشْرًا، ثُمَّ سَلِي مَا شِئْتِ ; فَإِنَّهُ يَقُولُ لَكِ: نَعَمْ، نَعَمْ، نَعَمْ، ثَلَاثًا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَصَلَّى فِي بَيْتِهَا صَلَاةَ تُطَوُّعٍ فَقَالَ:" يَا أُمَّ سُلَيْمٍ". وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ: أَبُو شَيْبَةَ الْوَاسِطِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کو دیکھا کہ وہ اپنے گھر میں نماز ادا کر رہی تھیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ام سلیم! جب تم فرض نماز ادا کر لو، تو تم دس مرتبہ «سبحان الله»، دس مرتبہ «الحمد لله»، دس مرتبہ «الله اكبر» پڑھو، پھر تم جو چاہو، سوال کرو، اللہ تعالیٰ تم سے یہ فرمائے گا: جی ہاں! جی ہاں! جی ہاں! (یعنی میں نے تمہاری دعا کو قبول کیا) وہ تین مرتبہ یہ کہے گا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کے گھر میں نفل نماز ادا کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ام سلیم۔“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن اسحاق ابوشیبہ واسطی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16918]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3096) اخرجه أبو يعلى فى المسند (4292)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 16918 in Urdu