الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. بَابُ مَا يَفْعَلُ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعَصْرِ .
صبح مغرب اور عصر کی نماز کے بعد آدمی کیا کرے؟
حدیث نمبر: 16950
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: بَيْنَمَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسٌ، وَأَبُو بَكْرٍ، وَابْنُ مَسْعُودٍ، وَمُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ، وَنُعَيْمُ بْنُ سَلَامَةَ، إِذْ قَدَمَ بُرَيْدٌ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ بَعْثٍ بَعَثَهُ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا رَأَيْنَا بَعْثًا أَسْرَعَ إِيَابًا وَلَا أَكْثَرَ مَغْنَمًا مِنْ هَؤُلَاءِ! فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا أَبَا بَكْرٍ، أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى مَا هُوَ أَسْرَعُ إِيَابًا وَأَفْضَلُ مَغْنَمًا؟ مَنْ صَلَّى الْغَدَاةَ فِي جَمَاعَةٍ، ثُمَّ ذَكَرَ اللَّهَ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ حُمَيْدٌ مَوْلَى ابْنِ عَلْقَمَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ حُمَيْدٌ مَوْلَى ابْنِ عَلْقَمَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے، آپ کے ساتھ سیدنا ابوبکر، سیدنا عبداللہ بن مسعود، سیدنا معاذ بن جبل اور سیدنا نعیم بن سلامہ رضی اللہ عنہم بھی موجود تھے، اسی دوران آپ کی بھیجی ہوئی ایک جنگی مہم کا نمائندہ حاضر ہوا، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نے ایسی کوئی جنگی مہم نہیں دیکھی جو ان سے زیادہ جلدی واپس آ گئی ہو، اور جسے ان سے زیادہ مال غنیمت حاصل ہوا ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ابوبکر! کیا میں تمہاری رہنمائی اس کی طرف نہ کروں، جس میں آدمی اس سے زیادہ جلدی واپس آتا ہے اور اُسے اس سے زیادہ مال غنیمت حاصل ہوتا ہے، جو شخص صبح کی نماز باجماعت ادا کرے اور پھر سورج طلوع ہونے تک اللہ کا ذکر کرتا رہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حمید ہے، جو ابن علقمہ کا غلام ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16950]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حمید ہے، جو ابن علقمہ کا غلام ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16950]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3092)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9314، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 521/3»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 16950 in Urdu