الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. بَابُ مَا يَفْعَلُ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعَصْرِ .
صبح مغرب اور عصر کی نماز کے بعد آدمی کیا کرے؟
حدیث نمبر: 16951
وَعَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ وَقَدْ صَلَّى الصُّبْحَ، وَهُوَ جَالِسٌ فِي الْمَسْجِدِ فَقُلْتُ لَهُ: يَعْنِي لَوْ قُمْتَ إِلَى فِرَاشِكَ كَانَ أَوْطَأَ لَكَ، فَقَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ صَلَّى الصُّبْحَ، ثُمَّ جَلَسَ فِي مُصَلَّاهُ صَلَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ، وَصَلَاتُهُمْ عَلَيْهِ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ [ وَمَنِ انْتَظَرَ الصَّلَاةَ، صَلَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ، وَصَلَاتُهُمْ عَلَيْهِ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ ] ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَعَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ قَدِ اخْتَلَطَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَعَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ قَدِ اخْتَلَطَ.
عطاء بن سائب بیان کرتے ہیں: میں ابوعبدالرحمن سلمی رحمہ اللہ کی خدمت میں حاضر ہوا، وہ صبح کی نماز ادا کر چکے تھے، اور وہ مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے، میں نے ان سے کہا: اگر آپ اُٹھ کر اپنے بستر پر چلے جائیں، تو یہ آپ کے لئے زیادہ مناسب ہو گا، انہوں نے بتایا: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: وہ کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص صبح کی نماز ادا کر لے اور پھر اپنی جائے نماز پر بیٹھا رہے، فرشتے اس کے لئے دعائے رحمت کرتے رہتے ہیں اور فرشتوں کی اس کے لیے دعاء یہ ہوتی ہے: اے اللہ! تو اس کی مغفرت کر دے، اے اللہ! تو اس پر رحم کر! (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) اور جو شخص نماز کا انتظار کر رہا ہوتا ہے، فرشتے اس کے لئے بھی دعا کرتے ہیں، اور اس شخص کے لئے اُن کی دعا یہ ہوتی ہے: اے اللہ! تو اس کی مغفرت کر دے، اے اللہ! تو اس پر رحم کر!“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور عطاء بن سائب نامی راوی اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16951]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور عطاء بن سائب نامی راوی اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16951]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3903)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 16951 in Urdu