الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى .
آدمی صبح کے وقت اور شام کے وقت کیا پڑھے
حدیث نمبر: 17000
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ أَنَّهُ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ تَفْسِيرِ: (لَهُ مَقَالِيدُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ) فَقَالَ:" مَا سَأَلَنِي عَنْهَا أَحَدٌ قَبْلَكَ، تَفْسِيرُهَا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، وَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، الْأَوَّلِ وَالْآخِرِ، وَالظَّاهِرِ وَالْبَاطِنِ، وَبِيَدِهِ الْخَيْرُ، وَيُحْيِي وَيُمِيتُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ.
مَنْ قَالَهَا إِذَا أَصْبَحَ عَشْرَ مَرَّاتٍ ; أُعْطِيَ عَشْرَ خِصَالٍ، أَمَّا أُولَاهُنَّ: فَتُحَرِّزُ مِنْ إِبْلِيسَ وَجُنُودِهِ.
وَأَمَّا الثَّانِيَةُ: فَيُعْطَى قِنْطَارًا مِنَ الْأَجْرِ.
وَأَمَّا الثَّالِثَةُ: فَيُرْفَعُ لَهُ دَرَجَةٌ فِي الْجَنَّةِ.
وَأَمَّا الرَّابِعَةُ: فَيُزَوَّجُ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ.
وَأَمَّا الْخَامِسَةُ: فَيَحْضُرُهَا اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا مِنَ الْمَلَائِكَةِ.
وَأَمَّا السَّادِسَةُ: فَلَهُ مِنَ الْأَجْرِ كَمَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ وَالتَّوْرَاةَ وَالْإِنْجِيلَ وَالزَّبُورَ. وَلَهُ مَعَ هَذَا يَا عُثْمَانُ، كَمَنْ حَجَّ وَاعْتَمَرَ، فَقُبِلَتْ حَجَّتُهُ وَعُمْرَتُهُ، وَإِنْ مَاتَ مِنْ يَوْمِهِ طُبِعَ بِطَابَعِ الشُّهَدَاءِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْأَغْلَبُ بْنُ تَمِيمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس آیت کی تفسیر کے بارے میں دریافت کیا: ”آسمانوں اور زمین کی کنجیاں اُسی کے پاس ہیں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم سے پہلے کسی نے مجھ سے اس کے بارے میں سوال نہیں کیا، اس کی تفصیل یہ ہے: ”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے، اللہ تعالیٰ ہر عیب سے پاک ہے اور حمد اسی کے لیے مخصوص ہے، میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا، جو اول ہے، آخر ہے، ظاہر ہے، باطن ہے، ہر قسم کی بھلائی اُسی کے دست قدرت میں ہے، وہ زندگی دیتا ہے اور وہ موت دیتا ہے، اور وہ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص صبح کے وقت ان کلمات کو دس مرتبہ پڑھ لے گا، اُسے 10 خصوصیات عطا کی جائیں گی: پہلی خصوصیت یہ ہے کہ ابلیس اور اس کے لشکر سے اسے بچا لیا جائے گا۔ دوسری یہ ہے کہ اسے اجر کا ایک قنطار عطا کیا جائے گا۔ تیسری یہ ہے کہ جنت میں اس کا ایک درجہ بلند کیا جائے گا۔ چوتھی یہ ہے کہ حورعین کے ساتھ اس کی شادی کی جائے گی۔ پانچویں یہ ہے کہ بارہ ہزار فرشتے اس (کلمے) کے پاس موجود ہوں گے۔ چھٹی یہ ہے کہ اس شخص کو اتنا اجر ملے گا، جیسے اس شخص کو ملتا ہے، جس نے قرآن، تورات، انجیل اور زبور کو پڑھا ہو۔ اور اس کے ہمراہ اسے عثمان! اسے اس شخص کی مانند اجر ملے گا، جس نے حج اور عمرہ کیا ہو، اور اس کا حج اور عمرہ قبول ہوا ہو۔ اور اگر وہ شخص اس دن میں انتقال کر جائے تو اس پر شہداء کی مہر لگا دی جائے گی۔ امام ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اغلب بن تمیم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17000]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 17000 in Urdu