الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى .
آدمی صبح کے وقت اور شام کے وقت کیا پڑھے
حدیث نمبر: 17016
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنْ رَجُلٍ يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَصْبَحْتُ أُشْهِدُكَ، وَأُشْهِدُ حَمَلَةَ عَرْشِكَ، وَمَلَائِكَتَكَ، وَجَمِيعَ خَلْقِكَ، بِأَنَّكَ أَنْتَ وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ ; إِلَّا غَفَرَ اللَّهُ لَهُ مَا أَصَابَ مِنْ ذَنْبٍ فِي يَوْمِهِ ذَلِكَ، فَإِنْ قَالَهَا إِذَا أَمْسَى غَفَرَ اللَّهُ لَهُ مَا أَصَابَ فِي لَيْلَتِهِ تِلْكَ".
قُلْتُ: عَزَاهُ شَيْخُ الْإِسْلَامِ الْمِزِّيُّ فِي الْأَطْرَافِ إِلَى رِوَايَةِ ابْنِ دَاسَةَ، عَنْ أَبِي دَاوُدَ، وَعَزَاهُ إِلَى التِّرْمِذِيِّ، وَكَذَلِكَ عَزَى رِوَايَةَ مَكْحُولٍ عَنْ أَنَسٍ بِهَذَا الْمَتْنِ إِلَى أَبِي دَاوُدَ، فَنَظَرْتُ فَإِذَا مُتْنُ حَدِيثِ مَكْحُولٍ:" اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ". الْحَدِيثَ. وَلَمْ أَجِدْ هَذَا فِي نُسْخَتِي، فَخَشِيتُ أَنْ يَكُونَ حَصَلَ الْوَهْمُ فِي حَدِيثِ مُسْلِمِ بْنِ زِيَادٍ كَمَا حَصَلَ فِي حَدِيثِ مَكْحُولٍ، فَكَتَبْتُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص صبح کے وقت یہ پڑھ لے:
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَصْبَحْتُ أُشْهِدُكَ، وَأُشْهِدُ حَمَلَةَ عَرْشِكَ، وَمَلَائِكَتَكَ، وَجَمِيعَ خَلْقِكَ، بِأَنَّكَ أَنْتَ وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ»
”اے اللہ! میں نے ایسی حالت میں صبح کی، کہ میں تجھے گواہ بناتا ہوں، تیرے عرش کو اٹھانے والوں کو گواہ بناتا ہوں، اور تیرے فرشتوں کو اور تیری ساری مخلوق کو گواہ بناتا ہوں، کہ بے شک تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف تو ہی معبود ہے، تیرا کوئی شریک نہیں ہے، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں۔“
(نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو اللہ تعالیٰ اس شخص کی مغفرت کر دیتا ہے، اس شخص نے اس دن میں، جو بھی گناہ کیا ہو اور اگر وہ شخص شام کے وقت یہ کلمات پڑھ لے، تو اللہ تعالیٰ اس شخص کے اس رات کے گناہوں کی مغفرت کر دیتا ہے۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: شیخ الاسلام مزی نے اس روایت کی نسبت کتاب ”الاطراف“ میں ابن داسہ کی، امام ابوداؤد سے نقل کردہ روایت کی طرف کی ہے، اور انہوں نے اس کی نسبت امام ترمذی کی طرف بھی کی ہے، اسی طرح مکحول کی سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کردہ اس متن کی نسبت، انہوں نے امام ابوداؤد کی طرف کی ہے، جب میں نے اس بات کا جائزہ لیا، تو مکحول کی نقل کردہ روایت کے متن میں یہ الفاظ ہیں: ”اے اللہ! تو میرا پروردگار ہے، تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے۔“ میں نے یہ روایت اپنے پاس موجود نسخے میں نہیں پائی ہے، تو مجھے یہ وہم ہوا کہ کہیں اس میں مسلم بن زیاد کی نقل کردہ روایت میں کوئی وہم نہ آ گیا ہو، جس طرح مکحول کی نقل کردہ روایت میں آ گیا تھا، تو میں نے اس روایت کو نوٹ کر لیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17016]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 17016 in Urdu