الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا آوَى إِلَى فِرَاشِهِ وَإِذَا انْتَبَهَ .
جب آدمی اپنے بستر پر جائے، یا جب بیدار ہو، تو کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 17055
وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ عُمَارَةَ، فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ: أَلَا أُعَلِّمُكَ كَلِمَاتٍ؟ - كَأَنَّهُ يَرْفَعُهُنَّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا أَخَذْتَ مَضْجَعَكَ مِنَ اللَّيْلِ فَقُلِ: اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ نَفَسِي إِلَيْكَ، وَوَجَّهْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ، وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْكَ، وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْكَ، آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الْمُنَزَّلِ، وَنَبِيِّكَ الْمُرْسَلِ. اللَّهُمَّ نَفْسِي خَلَقْتَهَا، لَكَ مَحْيَاهَا وَلَكَ مَمَاتُهَا، إِنْ تَوَفَّيْتَهَا فَارْحَمْهَا، وَإِنْ أَخَّرْتَهَا فَاحْفَظْهَا بِحِفْظِ الْإِيمَانِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سائب بن مالک بیان کرتے ہیں: میں عمارہ کے پاس موجود تھا، ایک شخص ان کے پاس آیا اور بولا: کیا میں آپ کو کچھ کلمات کی تعلیم نہ دوں؟ یوں لگا جیسے وہ ان کلمات کی نسبت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کر رہا ہے، جب آپ رات کے وقت اپنے بستر پر جائیں، تو یہ پڑھیں:
«اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ نَفَسِي إِلَيْكَ، وَوَجَّهْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ، وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْكَ، وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْكَ، آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الْمُنَزَّلِ، وَنَبِيِّكَ الْمُرْسَلِ۔ اللَّهُمَّ نَفْسِي خَلَقْتَهَا، لَكَ مَحْيَاهَا وَلَكَ مَمَاتُهَا، إِنْ تَوَفَّيْتَهَا فَارْحَمْهَا، وَإِنْ أَخَّرْتَهَا فَاحْفَظْهَا بِحِفْظِ الْإِيمَانِ»
”اے اللہ! ہم نے اپنا آپ تیرے سپرد کر دیا ہے، اور میں نے اپنا رخ تیری طرف کر لیا ہے، اپنا معاملہ تجھے سونپ دیا ہے، اپنی پشت تیرے ساتھ لگا لی ہے، میں تیری نازل کی ہوئی کتاب پر اور تیرے بھیجے ہوئے نبی پر ایمان لے آیا ہوں، اے اللہ! میرے وجود کو تو نے پیدا کیا ہے، اس کی زندگی تیری ملکیت ہے، اس کی موت تیری ملکیت ہے، اگر تو اسے موت دے گا، تو اس پر رحم کرنا اور اگر تو اسے مؤخر کر دے گا تو ایمان کے ہمراہ اس کی حفاظت کرنا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17055]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1625)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 17055 in Urdu