🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
37. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَرِقَ أَوْ فَزِعَ .
جب آدمی نرم دل (یعنی پریشان) یا گھبراہٹ کا شکار ہو، تو کیا پڑھے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17067
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ حَدَّثَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ أَهَاوِيلَ يَرَاهَا بِاللَّيْلِ، حَالَتْ بَيْنَهُ وَبَيْنَ صَلَاةِ اللَّيْلِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا خَالِدُ بْنَ الْوَلِيدِ، أَلَا أُعَلِّمُكَ كَلِمَاتٍ تَقُولُهُنَّ لَا تَقُولُهُنَّ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ حَتَّى يُذْهِبَ اللَّهُ ذَلِكَ عَنْكَ؟". قَالَ: بَلَى. يَا رَسُولَ اللَّهِ، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، فَإِنَّمَا شَكَوْتُ هَذَا إِلَيْكَ رَجَاءَ هَذَا مِنْكَ، قَالَ:" قُلْ: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ غَضَبِهِ وَعِقَابِهِ، وَشَرِّ عِبَادِهِ، وَمِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ وَأَنْ يَحْضُرُونِ".
قَالَتْ عَائِشَةُ: فَلَمْ أَلْبَثْ إِلَّا لَيَالِيَ [ يَسِيرَةً ] حَتَّى جَاءَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا أَتْمَمْتُ الْكَلِمَاتِ الَّتِي عَلَّمْتَنِي ثَلَاثَ مَرَّاتٍ حَتَّى أَذْهَبَ اللَّهُ عَنِّي مَا كُنْتُ أَجِدُ، مَا أُبَالِي لَوْ دَخَلْتُ عَلَى أَسَدٍ فِي حَبْسَتِهِ بِلَيْلٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَيْلِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان ڈراؤنے خوابوں کے بارے میں بتایا، جو وہ رات کے وقت دیکھتے تھے، اور وہ خواب اُن کے اور رات کی (نفل) نماز کے درمیان رکاوٹ بن جاتے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے خالد بن ولید! کیا میں تمہیں اُن کلمات کی تعلیم نہ دوں، جنہیں تم پڑھ لیا کرو، تم انہیں تین مرتبہ پڑھ لو گے تو اللہ تعالیٰ تم سے اس چیز کو رخصت کر دے گا، سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، میں نے اس بات کی شکایت آپ کے سامنے صرف اسی لئے کی ہے، یہ امید رکھتے ہوئے کہ آپ سے اس کا کوئی حل مل جائے گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ پڑھو:
«أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ غَضَبِهِ وَعِقَابِهِ، وَشَرِّ عِبَادِهِ، وَمِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ وَأَنْ يَحْضُرُونِ» ”میں اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں اُس کے غضب اور اس کی سزا سے اور اس کے بندوں کے شر سے، اور شیاطین کے وسوسوں سے کہ وہ میرے پاس آئیں۔“
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں: کچھ دن گزرنے کے بعد سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ تشریف لائے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، آپ نے مجھے جن کلمات کی تعلیم دی تھی، وہ میں نے تین مرتبہ بھی نہیں پڑھے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے اس چیز کو مجھ سے دور کر دیا، جو میں پہلے پاتا تھا، اب مجھے اس بات کی بھی پرواہ نہیں ہے کہ اگر میں شیر کی کچھار میں رات کے وقت داخل ہو جاؤں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حکم بن عبداللہ ایلی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17067]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (935)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 935»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 17067 in Urdu