الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
37. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَرِقَ أَوْ فَزِعَ .
جب آدمی نرم دل (یعنی پریشان) یا گھبراہٹ کا شکار ہو، تو کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 17068
وَعَنْ أَبِي التَّيَّاحِ قَالَ: قُلْتُ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُنَيْشٍ التَّمِيمِيِّ - وَكَانَ كَبِيرًا: أَدْرَكْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: فَكَيْفَ صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْلَةً كَادَتْهُ الشَّيَاطِينُ، قَالَ: إِنَّ الشَّيَاطِينَ تَحَدَّرَتْ تِلْكَ اللَّيْلَةَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْأَوْدِيَةِ وَالشِّعَابِ، وَفِيهِمْ شَيْطَانٌ بِيَدِهِ شُعْلَةٌ مِنْ نَارٍ، يُرِيدُ أَنْ يُحْرِقَ بِهَا وَجْهَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ; فَهَبَطَ إِلَيْهِ جِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، قُلْ، قَالَ:" مَا أَقُولُ؟". قَالَ: قُلْ: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ، وَذَرَأَ، وَبَرَأَ، وَمِنْ شَرِّ مَا يَنْزِلُ مِنَ السَّمَاءِ، وَمِنْ شَرِّ مَا يَعْرُجُ فِيهَا، وَمِنْ شَرِّ فِتَنِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ، وَمِنْ شَرِّ كُلِّ طَارِقٍ يَطْرُقُ إِلَّا طَارِقًا يَطْرُقُ بِخَيْرٍ يَا رَحْمَنُ، قَالَ: فَطُفِئَتْ نَارُهُمْ، وَهَزَمَهُمُ اللَّهُ تَعَالَى.
ابوتیاح بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبدالرحمن بن خنبش تمیمی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایا ہے، وہ بڑی عمر کے فرد تھے، انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! ابوتیاح نے دریافت کیا: جب شیاطین نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی، تو اس رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا کیا تھا؟ انہوں نے بتایا: اُس رات میں شیاطین مختلف نشیبی علاقوں اور گھاٹیوں سے اُتر کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف آئے تھے، ان کے درمیان شیطان موجود تھا، جس کے ہاتھ میں آگ کا شعلہ تھا، وہ یہ چاہتا تھا کہ اس آگ کے ذریعے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کو جلا دے، تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام اتر کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور بولے: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ یہ پڑھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: میں کیا پڑھوں؟ انہوں نے کہا: آپ یہ پڑھیں:
«أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ، وَذَرَأَ، وَبَرَأَ، وَمِنْ شَرِّ مَا يَنْزِلُ مِنَ السَّمَاءِ، وَمِنْ شَرِّ مَا يَعْرُجُ فِيهَا، وَمِنْ شَرِّ فِتَنِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ، وَمِنْ شَرِّ كُلِّ طَارِقٍ يَطْرُقُ إِلَّا طَارِقًا يَطْرُقُ بِخَيْرٍ يَا رَحْمَنُ»
”میں اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں، ہر اس چیز کے شر سے، جس کو اس نے پیدا کیا ہے، بنایا ہے، وجود بخشا ہے، اور ہر اس چیز کے شر سے جو آسمان سے نازل ہوتی ہے اور ہر اس چیز کے شر سے جو آسمان کی طرف اوپر جاتی ہے، اور رات اور دن کے فتنوں کے شر سے، اور ہر آنے والے کے شر سے، البتہ اس آنے والے کا معاملہ مختلف ہے، جو بھلائی لے کے آتا ہے، اے رحمان!“
راوی بیان کرتے ہیں: تو اُن (شیاطین) کی آگ بجھ گئی اور اللہ تعالیٰ نے انہیں پسپا کر دیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17068]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15034»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 17068 in Urdu