🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الدُّعَاءِ وَغَيْرِهِ .
دعا میں، اور اس کے علاوہ، نبی اکرم ﷺ پر درود بھیجنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17284
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: كُنْتُ قَائِمًا فِي رَحَبَةِ الْمَسْجِدِ فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَارِجًا مِنَ الْبَابِ الَّذِي يَلِي الْمَقْبَرَةَ، فَلَبِثْتُ شَيْئًا، ثُمَّ خَرَجْتُ عَلَى أَثَرِهِ فَوَجَدْتُهُ قَدْ دَخَلَ حَائِطًا مِنَ الْأَسْوَافِ، فَتَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ، فَسَجَدَ سَجْدَةً فَأَطَالَ السُّجُودَ فِيهَا، فَلَمَّا سَلَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَبَادَيْتُ لَهُ، فَقُلْتُ: بِأَبِي وَأُمِّي، سَجَدْتَ سَجْدَةً أَشْفَقْتُ أَنْ يَكُونَ اللَّهُ قَدْ تَوَفَّاكَ مِنْ طُولِهَا، فَقَالَ:" إِنَّ جِبْرِيلَ بَشَّرَنِي: أَنَّهُ مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ، وَمَنْ سَلَّمَ عَلَيَّ سَلَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ".
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں مسجد کے صحن میں کھڑا ہوا تھا، اسی دوران میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ اس دروازے سے باہر تشریف لے گئے ہیں، جو قبرستان کی طرف ہے، میں پہلے تھوڑی دیر رکا رہا، پھر میں آپ کے پیچھے نکل کھڑا ہوا، میں نے آپ کو پایا کہ آپ ”اسواف“ میں موجود ایک باغ کے اندر تشریف لے گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، پھر آپ نے دو رکعات ادا کیں، آپ اس دوران سجدے میں چلے گئے اور آپ نے اس دوران طویل سجدہ کیا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا تو میں آپ کے سامنے آیا میں نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ نے ایسا سجدہ کیا کہ مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں اللہ تعالیٰ نے آپ کو وفات نہ دے دی ہو، کیونکہ آپ کا سجدہ بہت طویل تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جبرائیل نے مجھے یہ خوشخبری دی ہے کہ جو شخص مجھ پر درود بھیجے گا، اللہ تعالیٰ اس پر رحمت نازل کرے گا اور جو شخص مجھ پر سلام بھیجے گا، اللہ تعالیٰ اس پر سلامتی نازل کرے گا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17284]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (847) اخرجه احمد فى المسند (1664)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6280/4، 6503/3»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 17284 in Urdu