🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الدُّعَاءِ وَغَيْرِهِ .
دعا میں، اور اس کے علاوہ، نبی اکرم ﷺ پر درود بھیجنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17285
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْهُ: كَانَ لَا يُفَارِقُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَّا خَمْسَةٌ أَوْ أَرْبَعَةٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِمَا يَنُوبُهُ مِنْ حَوَائِجِهِ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ، قَالَ: فَجِئْتُهُ وَقَدْ خَرَجَ، فَاتَّبَعْتُهُ فَدَخَلَ حَائِطًا مِنْ حِيطَانِ الْأَسْوَافِ، فَصَلَّى فَسَجَدَ، وَأَطَالَ السُّجُودَ، قُلْتُ: قَبَضَ اللَّهُ رُوحَهُ، قَالَ: وَرَفَعَ رَأْسَهُ فَدَعَانِي فَقَالَ:" مَا لَكَ؟". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَطَلْتَ السُّجُودَ، قُلْتُ: قَبَضَ اللَّهُ رُوحَ رَسُولِهِ لَا أَرَاهُ أَبَدًا، قَالَ:" سَجَدْتُ لِرَبِّي شُكْرًا فِيمَا أَبْلَانِي فِي أُمَّتِي: مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً مِنْ أُمَّتِي كَتَبَ اللَّهُ لَهُ عَشْرَ حَسَنَاتٍ، وَمَحَى عَنْهُ عَشْرَ سَيِّئَاتٍ". رَوَاهُمَا أَبُو يَعْلَى، وَفِي الْأُولَى مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَفِي الثَّانِيَةِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَ مِنْ رِوَايَةِ أَحْمَدَ فِي سُجُودِ الشُّكْرِ.
ان کی نقل کردہ ایک روایت جو اسی صحابی کے حوالے سے منقول ہے، اس میں یہ الفاظ ہیں: ”ہم میں سے پانچ یا چار صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جدا نہیں ہوتے تھے (یعنی اتنے افراد ہر وقت آپ کے پاس موجود رہتے) تاکہ دن یا رات میں جب بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی ضرورت درپیش ہو تو وہ کام آ سکیں، راوی بیان کرتے ہیں: جب میں آپ کے پاس آیا تو آپ باہر تشریف لائے تھے، میں آپ کے پیچھے چل پڑا، آپ ”اسواف“ کے مقام پر موجود ایک باغ میں داخل ہوئے، وہاں آپ نے نماز ادا کی وہاں آپ نے سجدہ کرتے ہوئے سجدے کو طول دیا، تو میں نے یہ سوچا کہ شاید اللہ تعالیٰ نے آپ کی روح کو قبض کر لیا ہے، راوی بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر اٹھایا اور مجھے بلایا، آپ نے فرمایا: تمہیں کیا ہوا ہے؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے طویل سجدہ کیا تھا تو میں نے یہ سوچا کہ شاید اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کی روح کو قبض کر لیا ہے، اور اب میں آپ کو کبھی نہیں دیکھ پاؤں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے اپنے پروردگار کا شکر ادا کرنے کے لیے سجدہ کیا تھا، اس چیز کی وجہ سے جو اُس نے مجھے میری امت کے بارے میں عطا کی ہے، میری اُمت کا جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا، اس کے لئے دس نیکیاں نوٹ کی جائیں گی، اور اس کے دس گناہ مٹا دیئے جائیں گے۔“ یہ دونوں روایات امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہیں، پہلی روایت کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں اور دوسری روایت کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ اس سے پہلے سجدہ شکر سے متعلق باب میں امام أحمد کی نقل کردہ روایت گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17285]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (858)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 17285 in Urdu