الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الدُّعَاءِ وَغَيْرِهِ .
دعا میں، اور اس کے علاوہ، نبی اکرم ﷺ پر درود بھیجنا
حدیث نمبر: 17291
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ وَكَّلَ بِقَبْرِي مَلَكًا أَعْطَاهُ أَسْمَاعَ الْخَلَائِقِ، فَلَا يُصَلِّي عَلَيَّ أَحَدٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ إِلَّا أَبْلَغَنِي بِاسْمِهِ، وَاسْمِ أَبِيهِ، هَذَا فُلَانُ بْنُ فُلَانٍ، قَدْ صَلَّى عَلَيْكَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ ابْنُ الْحِمْيَرِيِّ، وَاسْمُهُ عِمْرَانُ، يَأْتِي الْكَلَامُ عَلَيْهِ بَعْدَهُ، وَنُعَيْمُ بْنُ ضَمْضَمٍ ضَعَّفَهُ بَعْضُهُمْ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے میری قبر پر ایک فرشتے کو مقرر کیا ہے، اور اسے تمام مخلوق کی آوازیں سننے کی صلاحیت دی ہے، قیامت کے دن تک جو بھی فرد مجھ پر درود بھیجے گا تو وہ (فرشتہ) اس شخص کے نام اور اس کے باپ کے نام کے ہمراہ وہ درود مجھ تک پہنچا دے گا کہ فلاں بن فلاں نے آپ پر درود بھیجا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن جمیری ہے اور اس کا نام عمران ہے، اس کے بارے میں کلام بعد میں آئے گا، اس میں ایک راوی نعیم بن ضمضم ہے، جسے بعض حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17291]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن جمیری ہے اور اس کا نام عمران ہے، اس کے بارے میں کلام بعد میں آئے گا، اس میں ایک راوی نعیم بن ضمضم ہے، جسے بعض حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17291]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3163 و 3162)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6285/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 17291 in Urdu