الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الدُّعَاءِ وَغَيْرِهِ .
دعا میں، اور اس کے علاوہ، نبی اکرم ﷺ پر درود بھیجنا
حدیث نمبر: 17292
وَعَنِ ابْنِ الْحِمْيَرِيِّ قَالَ: قَالَ لِي عَمَّارٌ: يَا ابْنَ الْحِمْيَرِيِّ، أَلَا أُحَدِّثُكَ عَنْ حَبِيبِي - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قُلْتُ: بَلَى. قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا عَمَّارُ، إِنَّ لِلَّهِ مَلَكًا أَعْطَاهُ أَسْمَاءَ الْخَلَائِقِ كُلَّهَا، وَهُوَ قَائِمٌ عَلَى قَبْرِي، إِذَا مُتُّ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، فَلَيْسَ أَحَدٌ مِنْ أُمَّتِي يُصَلِّي عَلَيَّ صَلَاةً إِلَّا أَسْمَاهُ بِاسْمِهِ، وَاسْمِ أَبِيهِ، قَالَ: يَا مُحَمَّدُ، صَلَّى عَلَيْكَ فُلَانٌ، فَيُصَلِّي الرَّبُّ عَلَى ذَلِكَ الرَّجُلِ بِكُلِّ وَاحِدَةٍ عَشْرًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَنُعَيْمُ بْنُ ضَمْضَمٍ ضَعِيفٌ، وَابْنُ الْحِمْيَرِيِّ اسْمُهُ عِمْرَانُ. قَالَ الْبُخَارِيُّ: لَا يُتَابَعُ عَلَى حَدِيثِهِ. وَقَالَ صَاحِبُ الْمِيزَانِ: لَا يُعْرَفُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابن حمیری بیان کرتے ہیں: سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: اے ابن حمیری! کیا میں تمہیں اپنے محبوب کے حوالے سے حدیث بیان کروں؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں! تو انہوں نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عمار! بے شک اللہ تعالیٰ کا ایک فرشتہ ہے جسے اس نے ساری مخلوق کے نام عطا کیے ہیں، جب میں مر جاؤں گا تو وہ قیامت کے دن تک میری قبر کے پاس کھڑا رہے گا، اور میری امت کا جو بھی فرد مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا، تو وہ فرشتہ اس شخص کا اور اس شخص کے باپ کا نام لے کر یہ کہے گا: اے سیدنا محمد! فلاں شخص نے آپ پر اس طرح درود بھیجا ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) پھر پروردگار اس شخص پر ایک کے بدلے میں دس مرتبہ رحمت نازل کرے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور نعیم بن ضمضم نامی راوی ضعیف ہے اور ابن حمیری نامی راوی کا نام عمران ہے، امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں: اس کی نقل کردہ حدیث کی متابعت نہیں کی گئی ہے“ ”میزان الاعتدال“ کے مصنف کہتے ہیں: یہ معروف نہیں ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17292]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور نعیم بن ضمضم نامی راوی ضعیف ہے اور ابن حمیری نامی راوی کا نام عمران ہے، امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں: اس کی نقل کردہ حدیث کی متابعت نہیں کی گئی ہے“ ”میزان الاعتدال“ کے مصنف کہتے ہیں: یہ معروف نہیں ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17292]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 17292 in Urdu