الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
23. بَابٌ فِي الْإِسْلَامِ وَالْإِيمَانِ .
اسلام اور ایمان کا بیان
حدیث نمبر: 174
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ سُهَيْلِ بْنِ حُنَيْفٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَبْلَ أَنْ يَقْدُمَ مِنْ مَكَّةَ يَدْعُو النَّاسَ إِلَى الْإِيمَانِ بِاللَّهِ وَتَصْدِيقًا بِهِ قَوْلًا بِلَا عَمَلٍ، وَالْقِبْلَةُ إِلَى بَيْتِ الْمَقْدِسِ، فَلَمَّا هَاجَرَ إِلَيْنَا نَزَلَتِ الْفَرَائِضُ وَنَسَخَتِ الْمَدِينَةُ مَكَّةَ، وَالْقَوْلَ فِيهَا، وَنَسَخَ الْبَيْتُ الْحَرَامُ بَيْتَ الْمَقْدِسِ، فَصَارَ الْإِيمَانُ قَوْلًا وَعَمَلًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عثمان بن سہیل بن حنیف رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مکہ سے (مدینہ منورہ) تشریف لانے سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو اللہ پر ایمان لانے کی دعوت دیتے تھے اور قول کے ذریعے اُس کی تصدیق کرنے (کی دعوت دیتے تھے) اس میں عمل کی شرط نہیں ہوتی تھی، اس وقت قبلہ، بیت المقدس تھا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت کر کے ہماری طرف تشریف لے آئے، اور فرائض کے احکام نازل ہو گئے، تو مدینہ نے مکہ (یعنی وہاں کے احکام) کو منسوخ کر دیا اور اس بارے میں قول (یعنی ایمان کے لیے عمل کی شرط کے بغیر، صرف زبانی اقرار کافی ہونے کے حکم کو منسوخ کر دیا گیا) اور بیت الحرام (کے قبلہ ہونے کے حکم نے) بیت المقدس کو منسوخ کر دیا، تو ایمان، قول اور عمل (کے مجموعہ کا نام) ہو گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں (راویوں کی) ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 174]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں (راویوں کی) ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 174]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 8312، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8312»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
Majma al-Zawa'id Hadith 174 in Urdu