🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابٌ فِيمَا يُحْتَقَرُ مِنَ الذُّنُوبِ .
ان گناہوں کا بیان جنہیں حقیر سمجھا جاتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17461
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ: إِنَّ مَثَلَ مُحَقَّرَاتِ الذُّنُوبِ كَمَثَلِ قَوْمٍ سَفَرٍ، نَزَلُوا بِأَرْضٍ قَفْرٍ مَعَهُمْ طَعَامٌ وَلَا يُصْلِحُهُمْ إِلَّا النَّارُ، فَتَفَرَّقُوا فَجَعَلَ هَذَا يَأْتِي بِالرَّوْثَةِ، وَهَذَا يَأْتِي بِالْعَظْمِ، وَيَجِيءُ هَذَا بِالْعُودِ، حَتَّى جَمَعُوا مِنْ ذَلِكَ مَا أَصْلَحُوا طَعَامَهُمْ، وَكَذَلِكَ صَاحَبُ الْمُحَقَّرَاتِ يَكْذِبُ الْكَذِبَةَ، وَيُذْنِبُ الذَّنْبَ، وَيَجْمَعُ مِنْ ذَلِكَ مَا لَعَلَّهُ أَنْ يَكُبَّ عَلَى وَجْهِهِ فِي نَارِ جَهَنَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مَوْقُوفًا بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”حقیر گناہوں کی مثال، ایسے مسافر لوگوں کی مانند ہے، جو کسی ویرانے میں پڑاؤ کرتے ہیں، ان کے پاس کھانے کے لیے اناج ہوتا ہے، لیکن وہ اناج صرف آگ کے ذریعے تیار ہو سکتا ہے، تو وہ لوگ ادھر ادھر بکھر جاتے ہیں، کوئی شخص مینگنی لے کے آتا ہے، کوئی ہڈی لے کے آتا ہے، کوئی لکڑی لے کے آتا ہے، یہاں تک کہ وہ اتنی چیزیں اکٹھی کر لیتے ہیں کہ انہیں آگ لگا کر اپنا کھانا تیار کر سکیں، تو حقیر گناہ کرنے والے کی مثال بھی اسی طرح ہے، کبھی وہ جھوٹ بول لیتا ہے، کبھی کوئی اور گناہ کر لیتا ہے، اور جب یہ سب اکٹھے ہوتے ہیں، تو ہو سکتا ہے کہ وہ اسے چہرے کے بل جہنم کی آگ میں پھینکوا دیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور ان دونوں میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17461]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8796)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ موقوف صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 17461 in Urdu