الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابٌ فِيمَا يُحْتَقَرُ مِنَ الذُّنُوبِ .
ان گناہوں کا بیان جنہیں حقیر سمجھا جاتا ہے
حدیث نمبر: 17459
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِيَّاكُمْ وَمُحَقَّرَاتِ الذُّنُوبِ ; فَإِنَّهُنَّ يَجْتَمِعْنَ عَلَى الرَّجُلِ يُهْلِكْنَهُ".
وَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ضَرَبَ لَهُنَّ مَثَلًا:" كَمَثَلِ قَوْمٍ نَزَلُوا أَرْضَ فَلَاةٍ، فَحَضَرَ صَنِيعُ الْقَوْمِ، فَجَعَلَ الرَّجُلُ يَنْطَلِقُ فَيَجِيءُ بِالْعُودِ، وَالرَّجُلُ يَجِيءُ بِالْعُودِ، حَتَّى جَمَعُوا سَوَادًا، وَأَجَّجُوا نَارًا، وَأَنْضَجُوا مَا قَذَفُوا فِيهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عِمْرَانَ بْنِ دَاوَدَ الْقِطَّانِ، وَقَدْ وُثِّقَ.

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حقیر گناہوں سے بچ کے رہو! کیونکہ وہ کسی شخص کے خلاف اکٹھے ہو جاتے ہیں، یہاں تک کہ اسے ہلاکت کا شکار کر دیتے ہیں۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے سامنے ایک مثال بیان کی: جیسے کچھ لوگ کسی ویرانے میں پڑاؤ کرتے ہیں، کھانا تیار کرنے کا وقت ہوتا ہے، ایک شخص جاتا ہے ایک لکڑی لے آتا ہے، دوسرا شخص جاتا ہے دوسری لکڑی لے آتا ہے، یہاں تک کہ وہ بہت سی لکڑیاں اکٹھی کر لیتے ہیں، آگ جلاتے ہیں اور اس پر کچھ پکا لیتے ہیں۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عمران بن داؤد قطان کا معاملہ مختلف ہے اور اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17459]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (105000) اخرجه احمد فى المسند (3818)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3808، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10500»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 17460
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الشَّيْطَانَ قَدْ يَئِسَ أَنْ تُعْبَدَ الْأَصْنَامُ فِي أَرْضِ الْعَرَبِ، وَلَكِنَّهُ سَيَرْضَى مِنْكُمْ بِدُونِ ذَلِكَ بِالْمُحَقَّرَاتِ، وَهِيَ الْمُوبِقَاتُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، اتَّقُوا الْمَظَالِمَ مَا اسْتَطَعْتُمْ ; فَإِنَّ الْعَبْدَ يَجِيءُ بِالْحَسَنَاتِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَرَى أَنَّهَا سَتُنْجِيهِ، فَمَا زَالَ عَبْدٌ يَقُومُ يَقُولُ: يَا رَبِّ، ظَلَمَنِي عَبْدُكَ مُظْلِمَةً فَيَقُولُ: امْحُوَا مِنْ حَسَنَاتِهِ، مَا يَزَالُ كَذَلِكَ حَتَّى مَا تَبْقَى لَهُ حَسَنَةٌ مِنَ الذُّنُوبِ، وَإِنَّ مِثْلَ ذَلِكَ كَسَفَرٍ نَزَلُوا بِفَلَاةٍ مِنَ الْأَرْضِ لَيْسَ مَعَهُمْ حَطَبٌ، فَتَفَرَّقَ الْقَوْمُ لِيَحْطِبُوا، فَلَمْ يَلْبَثُوا أَنْ حَطَبُوا فَأَعْظَمُوا النَّارَ وَطَبَخُوا مَا أَرَادُوا، وَكَذَلِكَ الذُّنُوبُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُسْلِمٍ الْهَجَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُسْلِمٍ الْهَجَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”شیطان اس بات سے مایوس ہو چکا ہے کہ عرب کی سرزمین پر بتوں کی عبادت کی جائے، البتہ وہ تمہاری طرف سے اس سے کم چیز یعنی حقیر گناہوں سے بھی راضی ہو جائے گا، اور وہ گناہ قیامت کے دن ہلاکت کا شکار کرنے والے ہوں گے، تم سے جہاں تک ہو سکے، ظلم کرنے سے بچو! کیونکہ قیامت کے دن کوئی بندہ نیکیاں لے کر آئے گا اور وہ یہ سمجھے گا کہ یہ نیکیاں اسے نجات دلا دیں گی، لیکن پھر کوئی بندہ کھڑا ہو کر یہ کہے گا: اے میرے پروردگار! تیرے بندے نے میرے ساتھ زیادتی کی تھی، تو پروردگار فرمائے گا: اس کی نیکیاں مٹا دو! ایسا مسلسل ہوتا رہے گا، یہاں تک کہ اس شخص کی کوئی بھی نیکی باقی نہیں رہے گی، اس کی مثال یوں ہے، جیسے کچھ لوگ سفر کرنے کے دوران کسی ویرانے میں پڑاؤ کرتے ہیں، ان کے پاس لکڑیاں نہیں ہوتی ہیں، وہ لکڑیاں اکٹھی کرنے کے لئے ادھر ادھر بکھر جاتے ہیں، یہاں تک کہ لکڑی کی اکٹھی کر لیتے ہیں اور بہت سی آگ جلا لیتے ہیں، اور جو ان کا ارادہ ہو وہ پکا لیتے ہیں، تو گناہوں کی مثال بھی اسی طرح ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن مسلم ہجری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17460]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن مسلم ہجری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17460]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5122)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2268»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17461
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ: إِنَّ مَثَلَ مُحَقَّرَاتِ الذُّنُوبِ كَمَثَلِ قَوْمٍ سَفَرٍ، نَزَلُوا بِأَرْضٍ قَفْرٍ مَعَهُمْ طَعَامٌ وَلَا يُصْلِحُهُمْ إِلَّا النَّارُ، فَتَفَرَّقُوا فَجَعَلَ هَذَا يَأْتِي بِالرَّوْثَةِ، وَهَذَا يَأْتِي بِالْعَظْمِ، وَيَجِيءُ هَذَا بِالْعُودِ، حَتَّى جَمَعُوا مِنْ ذَلِكَ مَا أَصْلَحُوا طَعَامَهُمْ، وَكَذَلِكَ صَاحَبُ الْمُحَقَّرَاتِ يَكْذِبُ الْكَذِبَةَ، وَيُذْنِبُ الذَّنْبَ، وَيَجْمَعُ مِنْ ذَلِكَ مَا لَعَلَّهُ أَنْ يَكُبَّ عَلَى وَجْهِهِ فِي نَارِ جَهَنَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مَوْقُوفًا بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مَوْقُوفًا بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”حقیر گناہوں کی مثال، ایسے مسافر لوگوں کی مانند ہے، جو کسی ویرانے میں پڑاؤ کرتے ہیں، ان کے پاس کھانے کے لیے اناج ہوتا ہے، لیکن وہ اناج صرف آگ کے ذریعے تیار ہو سکتا ہے، تو وہ لوگ ادھر ادھر بکھر جاتے ہیں، کوئی شخص مینگنی لے کے آتا ہے، کوئی ہڈی لے کے آتا ہے، کوئی لکڑی لے کے آتا ہے، یہاں تک کہ وہ اتنی چیزیں اکٹھی کر لیتے ہیں کہ انہیں آگ لگا کر اپنا کھانا تیار کر سکیں، تو حقیر گناہ کرنے والے کی مثال بھی اسی طرح ہے، کبھی وہ جھوٹ بول لیتا ہے، کبھی کوئی اور گناہ کر لیتا ہے، اور جب یہ سب اکٹھے ہوتے ہیں، تو ہو سکتا ہے کہ وہ اسے چہرے کے بل جہنم کی آگ میں پھینکوا دیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور ان دونوں میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17461]
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور ان دونوں میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17461]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8796)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ موقوف صحیح
حدیث نمبر: 17462
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِيَّاكُمْ وَمُحَقَّرَاتِ الذُّنُوبِ ; فَإِنَّمَا مَثَلُ مُحَقَّرَاتِ الذُّنُوبِ كَمَثَلِ قَوْمٍ نَزَلُوا بَطْنَ وَادٍ فَجَاءَ ذَا بِعُودٍ، وَجَاءَ ذَا بِعُودٍ، حَتَّى حَمَلُوا مَا أَنْضَجُوا بِهِ خُبْزَهُمْ، وَإِنَّ مُحَقَّرَاتِ الذُّنُوبِ مَتَى يُؤْخَذْ بِهَا صَاحِبُهَا تُهْلِكْهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ مِنْ طَرِيقَيْنِ، وَرِجَالُ إِحْدَاهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”حقیر گناہوں سے بچ کے رہو! کیونکہ حقیر گناہوں کی مثال، ان لوگوں کی مانند ہے، جو کسی وادی میں پڑاؤ کرتے ہیں، ایک شخص ایک لکڑی لے کر آتا ہے، دوسرا شخص دوسری لکڑی لے کر آتا ہے، یہاں تک کہ اتنی لکڑیاں ہو جاتی ہیں کہ ان کے ذریعے وہ اپنی روٹی پکا سکتے ہیں، تو حقیر گناہوں کی مثال بھی اسی طرح ہے (کہ جب وہ بہت زیادہ اکٹھے ہو جائیں) اور ان کے مرتکب شخص کی گرفت کی جائے، تو وہ اس شخص کو ہلاکت کا شکار کر دیں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، امام طبرانی نے اس کو تینوں کتابوں میں دو حوالوں سے نقل کیا ہے، ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبدالوہاب بن عبدالحکم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17462]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5872) اخرجه احمد فى المسند (331/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22302، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5872، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7319، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 868، وأخرجه شرح السنة برقم: 4203»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17463
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ جُنَادَةَ قَالَ: لَمَّا فَرَغَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ حُنَيْنٍ نَزَلْنَا قَفْرًا مِنَ الْأَرْضِ لَيْسَ فِيهَا شَيْءٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اجْمَعُوا، مَنْ وَجَدَ شَيْئًا فَلْيَأْتِ بِهِ، وَمَنْ وَجَدَ عَظْمًا أَوْ سِنًّا فَلْيَأْتِ بِهِ"، قَالَ: فَمَا كَانَ إِلَّا سَاعَةٌ حَتَّى جَعَلْنَاهُ رُكَامًا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَتَرَوْنَ هَذَا؟ فَكَذَلِكَ تُجْمَعُ الذُّنُوبُ عَلَى الرَّجُلِ مِنْكُمْ كَمَا جَمَعْتُمْ هَذَا، فَلْيَتَّقِ اللَّهَ رَجُلٌ، فَلَا يُذْنِبُ صَغِيرَةً وَلَا كَبِيرَةً ; فَإِنَّهَا مُحْصَاةٌ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ نُفَيْعٌ أَبُو دَاوُدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ نُفَيْعٌ أَبُو دَاوُدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سعد بن جنادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ حنین سے فارغ ہوئے، تو ہم نے ایک ویران جگہ پر پڑاؤ کیا وہاں کوئی چیز موجود نہیں تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ جمع کرو! جسے جو چیز ملے، وہ لے آئے، جسے ہڈی ملے یا کوئی اور چیز ملے، وہ اسے لے آئے، راوی بیان کرتے ہیں: تھوڑی ہی دیر میں ایک ڈھیر اکٹھا ہو گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم لوگ اسے دیکھ رہے ہو؟ اسی طرح گناہ تم میں سے کسی ایک شخص کے خلاف اکٹھے ہو جاتے ہیں، جس طرح تم نے اس کو اکٹھا کیا ہے، تو آدمی کو اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنا چاہیے، اور چھوٹا یا بڑا کوئی گناہ نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ وہ اس شخص کے خلاف شمار ہوں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نفیح ابوداؤد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17463]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نفیح ابوداؤد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17463]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5485)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17464
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ - يَعْنِي الْخُدْرِيَّ - قَالَ: إِنَّكُمْ لَتَعْمَلُونَ أَعْمَالًا لَهِيَ أَدَقُّ فِي أَعْيُنِكُمْ مِنَ الشَّعْرِ، كُنَّا نَعُدُّهَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْمُوبِقَاتِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: تم لوگ ایسے اعمال کرتے ہو کہ وہ تمہاری نگاہوں میں بال سے زیادہ ہلکے ہوتے ہیں، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں، ہم لوگ انہیں ہلاکت کا شکار کرنے والے اعمال شمار کرتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17464]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17464]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (3/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17465
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ قَرَضٍ - أَوْ قَرَظٍ - قَالَ: إِنَّكُمْ لَتَعْمَلُونَ الْيَوْمَ أَعْمَالًا هِيَ أَدَقُّ فِي أَعْيُنِكُمْ مِنَ الشَّعْرِ، كُنَّا نَعُدُّهَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْمُوبِقَاتِ.
قَالَ حُمَيْدٌ: فَقُلْتُ لِأَبِي قَتَادَةَ: فَكَيْفَ لَوْ أَدْرَكَ زَمَانَنَا هَذَا؟ قَالَ أَبُو قَتَادَةَ: لَكَانَ لِذَلِكَ أَقْوَلَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَقَالَ: عُبَادَةُ، وَالطَّبَرَانِيُّ وَقَالَ: عَبَّادُ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ. وَبَعْضُ أَسَانِيدِ أَحْمَدَ، وَالطَّبَرَانِيُّ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبادہ بن قرص رضی اللہ عنہ۔ (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ لفظ ہے:)۔ قرط فرماتے ہیں: ”آج کل تم ایسے اعمال کرتے ہو جو تمہاری نگاہوں میں بال سے زیادہ باریک (یعنی ہلکے) ہوتے ہیں، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں، ہم لوگ انہیں ہلاکت کا شکار کرنے والے اعمال شمار کرتے تھے۔“ حمید کہتے ہیں: میں نے ابوقتادہ سے دریافت کیا: اگر وہ ہمارا زمانہ پا لیتے، تو پھر کیا کہتے؟ ابوقتادہ نے کہا: پھر تو یہ بات زیادہ موزوں ہونی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، انہوں نے لفظ ”عبادہ“ نقل کیا ہے، جبکہ امام طبرانی نے اس میں لفظ ”عباد“ نقل کیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے، امام أحمد اور امام طبرانی کی اسانید کے بعض رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17465]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (470/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17466
وَعَنْ جَابِرٍ: أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" عُذِّبَتِ امْرَأَةٌ فِي هِرٍّ - أَوْ هِرَّةٍ - رَبَطَتْهُ حَتَّى مَاتَ وَلَمْ تُرْسِلْهُ فَيَأْكُلَ مِنْ خَشَاشِ الْأَرْضِ، فَوَجَبَتْ لَهَا النَّارُ بِذَلِكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایک عورت کو، ایک بلی کی وجہ سے عذاب دیا گیا۔ (یہاں بلی کے لئے استعمال ہونے والے لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے)۔ اس عورت نے اسے باندھ دیا، یہاں تک کہ وہ مر گئی، اس عورت نے اسے چھوڑا نہیں، تاکہ وو بلی خود زمین سے کچھ کھا لیتی، تو اس عمل کی وجہ سے اُس عورت کے لئے جہنم واجب ہو گئی۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ حسن الحدیث ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17466]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (335/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14192»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 17467
وَعَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ عَائِشَةَ فَدَخَلَ أَبُو هُرَيْرَةَ فَقَالَتْ: أَنْتَ الَّذِي تُحَدِّثُ أَنَّ امْرَأَةً عُذِّبَتْ فِي هِرَّةٍ رَبَطَتْهَا، فَلَمْ تُطْعِمْهَا، وَلَمْ تَسْقِهَا، فَقَالَ: سَمِعْتُهُ مِنْهُ - يَعْنِي النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: هَلْ تَدْرِي مَا كَانَتِ الْمَرْأَةُ؟ إِنَّ الْمَرْأَةَ مَعَ مَا فَعَلَتْ كَانَتْ كَافِرَةً، وَإِنَّ الْمُؤْمِنَ أَكْرَمُ عَلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - مِنْ أَنْ يُعَذِّبَهُ فِي هِرَّةٍ، فَإِذَا حَدَّثْتَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَانْظُرْ كَيْفَ تُحَدِّثُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
علقمہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس موجود تھے، اسی دوران سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بھی تشریف لے آئے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: آپ ہی وہ فرد ہیں، جو یہ حدیث بیان کرتے ہیں: کہ ایک عورت کو بلی کی وجہ سے عذاب دیا گیا، اس عورت نے اس بلی کو باندھ دیا تھا اور وہ اس بلی کو کھانے کے لئے، یا پینے کے لئے کچھ نہیں دیتی تھی؟ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: میں نے یہ بات ان کی (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ وہ عورت کیا تھی؟ اپنے اس طرز عمل کے ہمراہ وہ عورت کافر بھی تھی، اور مؤمن اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس سے زیادہ معزز ہے کہ اللہ تعالیٰ کسی بلی کی وجہ سے اُسے عذاب دے، جب آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کوئی حدیث روایت کریں، تو اس بات کا جائزہ لے لیا کریں کہ آپ کیا روایت کر رہے ہیں؟
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17467]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17467]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (519/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10349»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17468
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَوْ غُفِرَ لَكُمْ مَا تَأْتُونَ إِلَى الْبَهَائِمِ لَغُفِرَ لَكُمُ الْكَثِيرُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ مَرْفُوعًا كَمَا تَرَاهُ، وَرَوَاهُ ابْنُهُ عَبْدُ اللَّهِ مَوْقُوفًا، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ مَرْفُوعًا كَمَا تَرَاهُ، وَرَوَاهُ ابْنُهُ عَبْدُ اللَّهِ مَوْقُوفًا، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم لوگ جانوروں کے ساتھ جو سلوک کرتے ہو، اگر اُس حوالے سے تمہاری مغفرت ہو گئی، تو تمہاری بہت سی (دوسری کوتاہیوں کی بھی) مغفرت ہو جائے گی۔“
یہ روایت امام أحمد نے ”مرفوع“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، جیسا کہ آپ اسے ملاحظہ فرما رہے ہیں، جبکہ ان کے صاحبزادے عبداللہ نے اسے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17468]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (441/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26940»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید