الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابٌ فِيمَا يُحْتَقَرُ مِنَ الذُّنُوبِ .
ان گناہوں کا بیان جنہیں حقیر سمجھا جاتا ہے
حدیث نمبر: 17467
وَعَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ عَائِشَةَ فَدَخَلَ أَبُو هُرَيْرَةَ فَقَالَتْ: أَنْتَ الَّذِي تُحَدِّثُ أَنَّ امْرَأَةً عُذِّبَتْ فِي هِرَّةٍ رَبَطَتْهَا، فَلَمْ تُطْعِمْهَا، وَلَمْ تَسْقِهَا، فَقَالَ: سَمِعْتُهُ مِنْهُ - يَعْنِي النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: هَلْ تَدْرِي مَا كَانَتِ الْمَرْأَةُ؟ إِنَّ الْمَرْأَةَ مَعَ مَا فَعَلَتْ كَانَتْ كَافِرَةً، وَإِنَّ الْمُؤْمِنَ أَكْرَمُ عَلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - مِنْ أَنْ يُعَذِّبَهُ فِي هِرَّةٍ، فَإِذَا حَدَّثْتَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَانْظُرْ كَيْفَ تُحَدِّثُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
علقمہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس موجود تھے، اسی دوران سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بھی تشریف لے آئے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: آپ ہی وہ فرد ہیں، جو یہ حدیث بیان کرتے ہیں: کہ ایک عورت کو بلی کی وجہ سے عذاب دیا گیا، اس عورت نے اس بلی کو باندھ دیا تھا اور وہ اس بلی کو کھانے کے لئے، یا پینے کے لئے کچھ نہیں دیتی تھی؟ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: میں نے یہ بات ان کی (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ وہ عورت کیا تھی؟ اپنے اس طرز عمل کے ہمراہ وہ عورت کافر بھی تھی، اور مؤمن اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس سے زیادہ معزز ہے کہ اللہ تعالیٰ کسی بلی کی وجہ سے اُسے عذاب دے، جب آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کوئی حدیث روایت کریں، تو اس بات کا جائزہ لے لیا کریں کہ آپ کیا روایت کر رہے ہیں؟
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17467]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17467]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (519/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10349»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 17467 in Urdu