🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. بَابُ التَّوْبَةِ .
توبہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17497
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَرَأْنَاهَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ [ سِنِينَ ] (وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ) ، ثُمَّ نَزَلَتْ: إِلَّا مَنْ تَابَ وَآمَنَ، فَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرِحَ فَرَحًا قَطُّ أَشَدَّ فَرَحًا مِنْهُ بِهَا، وَبِـ: (إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا) .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں، ہم لوگ چند سال تک اس آیت کی تلاوت کرتے رہے: ”اور وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ دوسرے معبود کی عبادت نہیں کرتے ہیں اور وہ اس جان کو قتل نہیں کرتے ہیں، جسے اللہ تعالیٰ نے حرام قرار دیا ہو، البتہ حق کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ زنا نہیں کرتے ہیں۔“ پھر یہ آیت نازل ہو گئی: ”البتہ اس کا معاملہ مختلف ہے جو توبہ کر لے اور ایمان لے آئے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی کسی بات پر اتنا زیادہ خوش نہیں دیکھا، جتنا آپ اس آیت کے نزول پر اور اس (آگے والی آیت کے نزول پر) خوش ہوئے تھے: ”بے شک ہم نے تمہیں فتح مبین عطا کی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17497]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5575»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 17497 in Urdu