🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابُ الْحَثِّ عَلَى التَّوْبَةِ .
توبہ کے بارے میں، ترغیب دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17498
عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَلَّهُ أَفْرَحُ بِتَوْبَةِ عَبْدِهِ الَّذِي قَدْ أَسْرَفَ عَلَى نَفْسِهِ مِنْ رَجُلٍ سَافَرَ فِي أَرْضٍ فَلَاةٍ مَعْطَبَةٍ مَهْلَكَةٍ، فَلَمَّا تَوَسَّطَ أَضَلَّ رَاحِلَتَهُ فَسَعَى فِي بِغَائِهَا يَمِينًا وَشِمَالًا حَتَّى أَعْيَا، - أَوْ أَيِسَ مِنْهَا - وَظَنَّ أَنَّهُ قَدْ هَلَكَ، نَظَرَ فَوَجَدَهَا فِي مَكَانٍ لَمْ يَكُنْ يَرْجُو أَنْ يَجِدَهَا، فَاللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - أَفْرَحُ بِتَوْبَةِ عَبْدِهِ الْمُسْرِفِ مِنْ ذَلِكَ الرَّجُلِ بِرَاحِلَتِهِ حِينَ وَجَدَهَا". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو بندہ اپنی ذات پر زیادتی کرتا ہے، اس کے توبہ کرنے سے اللہ تعالیٰ اس سے زیادہ خوش ہوتا ہے، جتنا وہ شخص خوش ہوتا ہے، جو کسی ویرانے میں سفر کر رہا ہو، جہاں خشک سالی اور ہلاکت ہو اور جب وہ اس ویرانے کے درمیان میں پہنچے، تو اس کی سواری گم ہو جائے، وہ اس کی تلاش میں دوڑ کر دائیں طرف جائے، بائیں طرف جائے، یہاں تک کہ وہ تھک جائے۔ (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:)۔ وہ اس کے حوالے سے مایوس ہو جائے اور یہ گمان کر لے کہ اب وہ خود ہلاکت کا شکار ہو جائے گا، پھر وہ دیکھے اور اسے وہ سواری اس جگہ مل جائے، جہاں کے بارے میں اسے یہ توقع نہیں تھی کہ وہ اس سواری کو پا لے گا، تو اللہ تعالیٰ اپنے گناہگار بندے کی توبہ سے، اُس سے زیادہ خوش ہوتا ہے جتنا وہ شخص اپنی سواری کو پا کر خوش ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17498]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7285)، أخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11729، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3255، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7202»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 17498 in Urdu