الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. بَابٌ فِيمَنْ طَالَ عُمْرُهُ مِنَ الْمُسْلِمِينَ .
مسلمانوں میں سے، جس کی عمر طویل ہو، اس کا بیان
حدیث نمبر: 17548
وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ: أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ النَّاسِ خَيْرٌ؟ قَالَ:" مَنْ طَالَ عُمْرُهُ، وَحَسُنَ عَمَلُهُ". قَالَ: فَأَيُّ النَّاسِ شَرٌّ؟ قَالَ:" مَنْ طَالَ عُمْرُهُ، وَسَاءَ عَمَلُهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! لوگوں میں کون زیادہ بہتر ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: جس کی عمر طویل ہو اور اس کا عمل اچھا ہو، اس نے دریافت کیا: لوگوں میں کون شخص زیادہ برا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کی عمر طویل ہو، اور اس کا عمل برا ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17548]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17548]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (818)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5445»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
Majma al-Zawa'id Hadith 17548 in Urdu