الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. بَابٌ فِيمَنْ طَالَ عُمْرُهُ مِنَ الْمُسْلِمِينَ .
مسلمانوں میں سے، جس کی عمر طویل ہو، اس کا بیان
حدیث نمبر: 17549
وَعَنْ جَابِرٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِخِيَارِكُمْ؟". قَالُوا: بَلَى. قَالَ:" خِيَارُكُمْ أَحَاسِنُكُمْ أَخْلَاقًا، وَأَطْوَلُكُمْ أَعْمَارًا".
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ غَيْرَ قَوْلِهِ:" أَطْوَلُكُمْ أَعْمَارًا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُبَارَكِ بْنِ فَضَالَةَ، وَقَدْ وُثِّقَ.
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ غَيْرَ قَوْلِهِ:" أَطْوَلُكُمْ أَعْمَارًا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُبَارَكِ بْنِ فَضَالَةَ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں تمہارے بہترین لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے بہترین لوگ وہ ہیں، جن کے اخلاق زیادہ اچھے ہوں اور جن کی عمریں زیادہ طویل ہوں۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کئے ہیں: ”جن کی عمریں زیادہ طویل ہوں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف مبارک بن فضالہ کا معاملہ مختلف ہے اور اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17549]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3585)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 17549 in Urdu