الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. بَابٌ فِيمَنْ طَالَ عُمْرُهُ مِنَ الْمُسْلِمِينَ .
مسلمانوں میں سے، جس کی عمر طویل ہو، اس کا بیان
حدیث نمبر: 17560
وَرَوَى بَعْدَهُ بِسَنَدِهِ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مِثْلَهُ. وَرِجَالُ إِسْنَادِ ابْنِ عُمَرَ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِي بَعْضِهِمْ كَثِيرٍ، وَفِي أَحَدِ أَسَانِيدِ أَبِي يَعْلَى يَاسِينُ الزَّيَّاتُ، وَفِي الْآخَرِ يُوسُفُ بْنُ أَبِي ذَرَّةَ، وَهُمَا ضَعِيفَانِ جِدًّا. وَفِي الْآخَرِ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْفُضَيْلِ بْنِ عِيَاضٍ، وَهُوَ لَيِّنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ هَذِهِ الطَّرِيقِ ثِقَاتٌ. وَفِي إِسْنَادِ أَنَسٍ الْمَوْقُوفِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
اس کے بعد انہوں نے اپنی سند کے ساتھ، سیدنا عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما والی روایت کی سند کے رجال میں سے، بعض کے ضعیف ہونے کے باوجود ان کی توثیق کی گئی ہے، امام ابویعلیٰ کی مختلف اسانید میں سے ایک میں ایک راوی یاسین زیات ہے، ایک سند میں ایک راوی یوسف بن ابوذرہ ہے، اور یہ دونوں انتہائی ضعیف ہیں، ایک سند میں ایک راوی ابوعبیدہ بن فضیل بن عیاض ہے، اور وہ کمزور ہے، اس طریق کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں، سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے منقول ”موقوف“ روایت کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17560]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (89/2)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
Majma al-Zawa'id Hadith 17560 in Urdu