🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
46. بَابُ اللَّهُ أَرْحَمُ بِعِبَادِهِ الْمُؤْمِنِينَ مِنَ الْوَالِدَةِ بِوَلَدِهَا .
اللہ تعالیٰ اپنے مومن بندوں پر اس سے زیادہ مہربان ہے جتنی ماں، اپنی اولاد کے لئے مہربان ہوتی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17609
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَفَرٌ مِنْ أَصْحَابِهِ، وَصَبِيٌّ فِي الطَّرِيقِ، فَلَمَّا رَأَتْ أَمُّهُ الْقَوْمَ خَشِيَتْ عَلَى وَلَدِهَا أَنْ يُوطَأَ، فَأَقْبَلَتْ تَسْعَى وَتَقُولُ: ابْنِي، ابْنِي، وَسَعَتْ فَأَخَذَتْهُ، فَقَالَ الْقَوْمُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا كَانَتْ هَذِهِ لِتُلْقِيَ ابْنَهَا فِي النَّارِ، قَالَ: فَخَفَضَهُمُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ:" وَلَا اللَّهُ يُلْقِي حَبِيبَهُ فِي النَّارِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے کچھ اصحاب کا گزر ہوا، راستے میں ایک بچہ موجود تھا، جب اس بچے کی ماں نے دیکھا کہ کچھ لوگ آ رہے ہیں، تو اسے اپنے بچے کے بارے میں یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں، وہ لوگ اس بچے کو روند نہ دیں، تو وہ عورت دوڑتی ہوئی آئی اور وہ یہ کہہ رہی تھی: میرا بیٹا، میرا بیٹا، اس نے تیزی سے آ کر اس بچے کو پکڑ لیا، حاضرین نے کہا: یا رسول اللہ! یہ عورت اپنے بیٹے کو آگ میں نہیں ڈالے گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو پرسکون کیا اور ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ بھی اپنے محبوب بندے کو آگ میں نہیں ڈالے گا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17609]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (235/3) اخرجه ابو يعلى فى المسند (3747) اخرجه احمد فى المسند (104/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11607، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 201»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 17609 in Urdu