🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
46. بَابُ اللَّهُ أَرْحَمُ بِعِبَادِهِ الْمُؤْمِنِينَ مِنَ الْوَالِدَةِ بِوَلَدِهَا .
اللہ تعالیٰ اپنے مومن بندوں پر اس سے زیادہ مہربان ہے جتنی ماں، اپنی اولاد کے لئے مہربان ہوتی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17610
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: «خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ، فَإِذَا هُوَ بِصَبِيٍّ يَبْكِي، فَقَالَ: يَا عُمَرُ، ضُمَّ الصَّبِيَّ ; فَإِنَّهُ ضَالٌّ. فَجَاءَتْ أُمُّهُ فَأَخَذَتِ ابْنَهَا، فَجَعَلَتْ تَضُمُّهُ إِلَيْهَا، وَتَرْشُفُهُ وَتَبْكِي، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَتَرَوْنَ هَذِهِ رَحِيمَةً بِوَلَدِهَا؟. فَقَالُوا: نَعَمْ. فَقَالَ: وَاللَّهِ، لَلَّهُ أَرْحَمُ بِالْمُسْلِمِينَ مِنْ هَذِهِ بِوَلَدِهَا» .
، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ فَائِدٌ: أَبُو الْوَرْقَاءِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
، وَيَأْتِي حَدِيثُ عُمَرَ فِي أَوَاخِرِ كِتَابِ الْبَعْثِ.
سیدنا عبداللہ بن ابواوفیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے جا رہے تھے، راستے میں ایک بچہ نظر آیا، جو رو رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عمر! اس بچے کو پکڑ لو، کیونکہ یہ گمشدہ ہے، اسی دوران اس بچے کی ماں آ گئی اور اس نے اس بچے کو لے لیا، اس نے بچے کو اپنے ساتھ چمٹا لیا اور اسے ہلاتے ہوئے چومنے لگی اور رونے لگی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم لوگ یہ سمجھتے ہو کہ یہ اپنے بچے کے بارے میں رحم کرنے والی ہے؟ لوگوں نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ کی قسم! اللہ تعالیٰ مسلمانوں پر اس سے زیادہ رحم کرنے والا ہے، جتنی یہ عورت اپنے بچے کے لئے (رحم کرنے والی ہے)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فائد ابوالورقاء ہے اور وہ متروک ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے منقول ایک حدیث، دوبارہ زندہ کیے جانے سے متعلق کتاب کے آخر میں آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17610]

الحكم على الحديث:
إسنادہ یہ


Majma al-Zawa'id Hadith 17610 in Urdu